آل انڈیا یونانی طبی کانگریس نے راجستھان کے وزیر اعلیٰ کو 14 نکاتی میمورنڈم سونپا

Asia Times Desk

راجستھان : (ایشیا ٹائمز ) آل انڈیا یونانی طبی کانگریس راجستھان نے یونانی پیتھی کی ترویج و ترقی کے لیے راجستھان کے وزیر اعلیٰ کو اپنے 14 نکاتی مشورے پر مبنی ایک میمورنڈم سونپا ہے ۔ آل انڈیا یونانی طبی کانگریس نے وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکٹر سرو پلی راداھا کرشنن آیوروید یونیورسٹی کے تحت راجستھان کالیج آف یونانی ٹونک میں اساتذہ کی خالی اسامیاں پرکی جائیں اور فیس میں تخفیف کا مطالبہ بھی شامل ہے ریاست کے سبھی یونانی اسپتالوں میں  مستقل ڈاکٹروں کی بھرتی کی جائے ۔

راجستھان میں یونانی دوا سازی کے پلانٹ لگائے جائیں ۔ سمیت 14 مطالبات شامل ہیں ۔

طبی کانگریس کے ایک وفد نے  ڈاکٹر ساجد نچار کی قیادت میں ریاست کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت  کو میمورنڈم دیا ۔

 

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *