اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو نے ایک اور وزارت اپنے نام کر لی۔

Ashraf Ali Bastavi

حکومت کی طرف سے اسرائیل کی قومی اسمبلی کو بھیجی جانے والی ایک سرکاری تحریر کے مطابق 16 اگست کو اختیارات کے غلط استعمال کے دعوے کے ساتھ ہائم کاٹز  کے استعفی کے بعد خالی ہونے والی وزارت برائے رفاح و سماجی خدمات  پر  نیتان یاہو نے خود کو  متعین کر دیا ہے۔

رفاح و سماجی خدمات کی وزارت  پر خود کو متعین کرنے کے بعد اس وقت وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو 4 وزارتیں چلا رہے ہیں۔

اس تعیناتی سے قبل نیتان یاہو کے پاس وزارت اعظمیٰ کے ساتھ ساتھ دفاع، صحت اور ڈیا سپورا کی وزارتیں تھیں۔

واضح رہے کہ نیتان یاہو حکومت کی زیر محاصرہ غزہ  کے لئے  پالیسی کے خلاف ردعمل کے طور پر آویگڈور لیبر مین گذشتہ سال ماہِ نومبر میں وزارت دفاع سے مستعفی ہو گئے تھے اور وزیراعظم نیتان یاہو نے اس وزارت پر بھی خود کو متعین کر لیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *