اُردو پریس کلب انٹرنیشنل 7 اگست کو ہائی کمیشن آف انڈ یا لندن کے نہروسینٹر میں ساحر لدھیانوی کو کریگا یاد 

Azhar Umri Agra

بین الاقوامی سطح پر اُردو ادب کی خدمت کرنے والی مشہور معروف تنظیم اُردو پریس کلب انٹر نیشنل 7 اگست کوہائی کمیشن آف انڈیا لندن کے نہروسینٹر میں ساحر لدھیانوی کو یاد کرے گی ، مزید معلومات فراہم کرتے ہوئے کلب کے بین الاقوامی جنرل سیکریٹری طارق فیضی نے کہا کہ اُردو پریس کلب انٹر نیشنل کی بیناد بین الاقوامی سطح پر اُردو ذبان کے فروغ کے لئے رکھی گئی ہے ، آج ہم اس میں کامیاب ہو رہے ہیں ، کلب دنیاں کے تمام ممالک میں وقت وقت پر اُردو سے منسلک پروگرام کرواتا رہتا ہے ، اس مرتبہ ہائی کمیشن آف انڈیا لندن کے نہروسینٹر میں ساحر لدھیانوی کو ایک بہترین انداز میں یاد کیا جائے گا ، یہ پروگرام 7 اگست کی شام6 بجے ہائی کمیشن آف انڈیا لندن کے نہروسینٹر میں شروع ہوگا ، اس محفل میں ساحر کے کلام کو غزل گلوکار اجیش سنگھ ( ایڈیشنل جی ایس ٹی کمشنر )ا پنی آواز میں پیش کریں گے، وہیں مشہور معروف اجے پانڈئے ( جی ایس ٹی کمشنر ) ساحر کا کلام اُور اپنا کلام پیش کریں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *