بھارت چھوڈوموومنٹ کی 77 ویں سالگرہ کے موقع پر پودھے لگائے 

Azhar Umri Agra

اُناءو، بھارت چھوڈوموومنٹ کی 77 ویں سالگرہ کے موقع پرویزاعلی نے ریاستی ماحولیات کو توازن قائم کرنے کے لئے مکمل ریاست میں 22کروڈ پودھے لگانے کا فیصلہ کیا ہے، اس ہدایت پر عمل کرتے ہوئے پرائمری اسکول ہمت گڈھ بلاک نواب گنج اناءو میں پرنسپل شبانہ خان کی قیادت میں اسکول احاطے میں پودھے لگائے گئے ، جس میں کنچن اوستی ، اُدئے نارائن کا خصوصی تعاون حاصل ہوا، اس موقع پر شبانہ نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ درخت آکسیجن کا سلنڈر کی طرح کام کرتے ہیں ، ماحول کا توازن ہماری زندگی میں صحت سے متعلق تمام ضروریات کو پورا کرتاہے، یہ صحت مند زندگی گزار نے میں ہماری مدد کرتا ہے، ماحول کا عدم توازن فرد کی جسمانی صلاحیتوں کو بھی متاثر کرتا ہے، موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے بچنے کے لئے وزیر اعلی نے مکمل ریاست میں 22کروڈ درخت لگانے کا بے مثال فیصلہ کیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *