بھارت کے ہریندر پال سندھو نے جنوبی آسٹریلیائی اوپن اسکواش خطاب جیت لیا

admin

نئی دہلی : بھارت کے ہریندر پال سندھو نے جنوبی آسٹریلیائی اوپن اسکواش خطاب جیت لیا ہے۔ ایڈیلیڈ میں ہوئے ہفتہ کے فائنل میں بھارت کے سابق نیشنل چمپئن نے میزبان ملک کے رائز ڈولنگ کو گیارہ – آٹھ، بارہ – دس، گیارہ – چار سے ہرادیا۔

پی ایس اے سطح پر یہ سندھو کا آٹھواں خطاب اور اس سیزن کا تیسرا خطاب ہے۔ اس سے پہلے انھوں نے مئی میں ملیشیا میں دو خطاب جیتے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *