بیجنگ میں متعین امریکی سفارت خانے کے سامنے دھماکہ

Asia Times Desk

بیجنگ: بیجنگ میں متعین امریکی سفارت خانے کے سامنے دھماکہ ہوا ۔

 پولیس حکام نے بتایا ہے کہ بیجنگ میں امریکی سفارتخانے کے سامنے ہونے والا دھماکہ اس وقت ہوا جب ایک شخص دھماکہ خیز مواد لے جا رہا تھا تاہم، اس میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

 دھماکہ خیز مواد لے جانے والے 26 سالہ شخص کی شناخت شمالی منگولیا کے رہائشی کے طور پر ہوئی ہے جسے حادثے کے بعد ہسپتال لے جایا گیا ہے۔

 پولیس کے مطابق،  اس   کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے اور حفاظتی  اہلکاروں نے  علاقے کو اپنے محاصرے میں لے رکھا ہے۔

امریکی سفارتخانے نے اس واقعے پر کسی قسم کا تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

بیجنگ کے جس علاقے میں دھماکہ  ہوا وہاں متعدد ممالک کے سفارتخانے واقع ہیں جن میں اسرائیل اور بھارت بھی شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *