تاریخی بھیم نگری کا محل ہوگا بادشاہ بندوسار کے محل جیسا 

۱۵ اپریل کو بھیم نگری کا افتتاح کریں گے کانگریس قومی صدر راہل گاندھی 

Azhar Umri Agra

آگرہ، ملک کے آئین کو شکل دینے والے ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکی یوم پیدائش ( ۱۴ اپریل ) کے مبارک پر شہر میں سجائی جانے والی بھیم نگری کی تیاری اپنے عروج پر ہیں، واضح ہوکہ آگر ہ میں دلت اکثیریت میں اسی وجہ سے شہر کے تمام مقامات پر بھیم نگری سے منسلک پروگرام کیئے جائے گے ، تاریخی بھیم نگری کا افتتاح کاضی پاڈاچھی پی ٹولاسے ہوتاہے،اس مرتبہ بھیم نگری شمشاباد روڈ واقع کہرئی میں سجائی جارہی ہے، یہاں پر تین روزہ فیسٹیول منعقد کیا جائے گا، اس کے ساتھ پریم نگر ، ساہنی نگر شاہ گنج میں بھی فیسٹیول کیئے جائے گے، کاضی پاڈا سے شروع ہونے والے اہم شوبھایاترا شہر گھومنے کے بعد ۱۵ اپریل کو بھیم نگری کہرئی پہنچے گی، وہاں ۱۵ سے ۱۷تک پروگرام ہوں گے،
کہرئی میں فیسٹیول کے لئے ۱۲۵فٹ اُنچامحل بنایا جا رہا ہے، اس کا سامنا قریب ۱۵۰ فٹ چوڈا ہوگا، ، اس محل کو بادشاہ اشوک کے والد موربادشاہ بندوسار کے محل کی شکل دی جارہی ہے،محل کے آگے چوٹے سٹیج پر بھگوان بدھ اُور ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی مورتی لگائی جائے گی،
بھیم نگری مرکزی کمیٹی کے مرکزی صدر بھرت سنگھ نے مزیدمعلومات دیتے ہوئے کہا کہ ۱۵ اپریل کو بھیم نگری کا افتتاح شام ۶ بجے قریب کانگریس قومی صدر راہل گاندھی کریں گے، ۱۶ اپریل کو ۱۰۱ جوڈوں کی شادی کرائی جائے گی، تیسر روز سماج کے طلباء اُور فیسٹیول میں حصہ لینے والے مختلف محکمو ں کے افسران کا خیر مقدم کیا جائے گا،

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *