جمعیۃعلماء شہر اورنگ آباد نے 1100 کمبل اور 200جوڑے کپڑے سیلاب متاثرین میں تقسیم کئے

Azhar Umri Agra

ممبئی ۱۱/ ستمبر
جمعیۃعلماء شہر اورنگ آبادنے ایک وفد نے مغربی مہاراشٹر کے ضلع کولہا پور کے سیلاب متاثرین کے درمیان1100 کمبل اور200جوڑے کپڑے مولانا حلیم اللہ قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء مہاراشٹر کی نگرانی میں تقسیم کیا گیا۔
حافظ عبد العظیم شاہ صدر جمعیۃعلماء شہر اورنگ آباد نے بتایا کہ ہم نے جمعیۃعلماء شہر اورنگ آبادیونٹ کی جانب سے گیارہ سو کمبل اور دو سو جوڑے کپڑے ضلع کولہا پور کے جمعدار کالونی،کولہا پور،کرندواڑ اور اچل کرنجی کے متاثرین میں تقسیم کئے ہیں۔نیزجمعیۃعلماء شہر اورنگ آباد کی جانب سے 10/ مکانات کی تعمیر کی بھی ذمہ داری لی ہے،اور اس کے لئے ہم کوشش کر رہے ہیں۔متاثرہ مقامات کا سروے جاری ہے،سروے رپورٹ آنے کے بعدمجوزہ نقشہ اور اسٹیمیٹ کی روشنی میں ہمیں امید ہیکہ جمعیۃعلماء مہاراشٹر بہت جلدمکانات کی تعمیر کا کام شروع کردے گی۔
جمعیۃعلماء اورنگ آباد کے وفد میں قاری عبد الرشید حمیدی صدر جمعیۃعلماء پربھنی،،عیسیٰ خان کاشفی خازن جمعیۃعلماء مراٹھواڑہ،شکیل بھائی، ریاض صاحب،رضوان بھائی وغیرہ شامل تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *