جنوبی ہند کی اداکارہ نے کیا تاج کا دیدار

یہ لمحہ ان کی ذندگی کا ایک اہم حصہ بن گیا ہے، کاجل اگروال

Azhar Umri Agra

آگرہ، جنوبی ہند اُور بالی ووڈ فلمو کی مشہور اداکارہ کاجل اگروال نے صبح کے وقت اپنے والد کے ساتھ تاج محل کا دیدار کیا،کاجل جس وقت تاج محل میں داخل ہوئی اُس وقت تک اُن کی شناخت کوئی نہیں کر سکا ، لیکن جب اس کی معلومات عام ہوئی تو موجود تمام سیاح نے سیلفی لے کر فلم اداکارہ کو اپنے موبائل میں قید کر لیا، کاجل اپنے والد اُور دیگر کے ساتھ تاج کا دیدار کرنے کے لئے آگرہ تشریف لائی تھیں ،

کاجل نے تاج محل کی حیرت انگیزنقشی اُور اس کی خوبصورتی کو دیکھ کر کہا کہ واہ تاج ، تاج محل کے ہر لمحات کو یادگار بنانے کے لئے فلم اداکار ہ نے فوٹوسیشن بھی کروایا، تاج محل کے دیدار کے وقت ہوئے تجربات کو محکمہ آثار قدیمہ کی موجو زائزین کی کتاب میں درج کیئے ، کاجل نے کہا کہ تاج محل کو دیکھ کر پرجوش ہیں ، اور یہ لمحہ ان کی ذندگی کا ایک اہم حصہ بن گیا ہے،

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *