حضرت شیخ سید نظام الدین بلخی چشتی صابری تھانیشوری کے عرس کی تین روزہ تقریب کا اہتمام

بزرگوں کی تعلیم سے ہی انسانوں میں اچھی رسومات آتی ہیں ، الحاج رمضان علی شاہ

Azhar Umri Agra

آگرہ، حضرت خواجہ شیخ سید فاتح الدین بلخی المعروف تارا شاہ چشتی صابری کے پیر ال مرشد حضرت خواجہ شیخ سید نظام الدین بلخی چشتی صابری تھانیشوری کا466 واں جشن ِ عرس اُور تما مذہبی کانفرنس بزرگوں کی مکمل رسومات کے ساتھ درگاہ مرکزی صابری واقع آگرہ کلب کمپاءونڈ میں شان کے ساتھ شروع ہوا، تقریب میں سب سے پہلے سجادنشین پیر طریقت الحاج رمضان علی شاہ کی رہنمائی میں غسل ِ مزار شریف گلاب جل سے موجودہ ذیرین سے کروایا گیا، سندل خشبو اور مہندی ڈوری پیش کر خصوصی چادرپوشی کے بعد خاص دُعا حاضرین اُور ذایرین کے لئے کی گئی ، اس کے بعد مہندی ڈوری تقسیم کرتے ہوئے الحاج رمضان علی شاہ نے کہا کہ جشن ِ عرس کے ذریعہ تبلیغ کی جاتی ہے، جس سے انسانوں میں اچھی رسوم آتی ہیں ، مہندی کے رنگ سے انسان کا دل کو بزرگوں سے اُور پرورگار کی یاد میں رنگ جاتا ہے اُور ڈوری سے مراد ایک دوسرے سے محبت کے ساتھ باندھ جانا ہے، جس کی آج ہمارے ملک کو سخت ضرورت ہے،اس کے بعد مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا، جس میں مقامی شعراء کے علاوہ بہرونی شعراء نے بھی بزرگوں کی بارگاہ میں اپنا کلام پیش کیا، مشاعرہ میں شاہد ندیم اکبرآبادی ، محمو اکبر آبادی ، دلکش جالونوی ، سید اللہ ماہر، حاجی گلزار ، داءود اقبال ، انوار امان، رضوان کراراکبر آبادی ، ڈاکٹر جمیل ، لائق اکبرآبادی ،تنویر نظامی وغیر ہ نے اپنا کلام پیش کیا،

تقریب کی صدارت سید معراج الدین شاہ اُور نظامت و جئے کمار جین نے کی ، اس موقع پر بندوخان ، الحاج قاسم علی، حاجی عمران علی، ذینولابدین ، چندر موہن گور، عبد سعید خان، رمضان خان، حاجی تواب، ترون صابری ، کیرن صابری ، رفیق صابری ، جے سنگھ ، انل صابری ، آشیش ، بشیر بھائی ، ناصر صابری ، ایس کے سنگھ ، شوبیت صابری ، سلمان صابری ، پروشوتم ، سردار رویندر سنگھ ، بابا تریلوکی ناتھ ، ڈینیئل ، مایا دیوی ، سروج باتھم صابری ، گایتری صابری ، گروپیاری صابری ، وملا صابری ، بیبی صابری ، وجئے صابری ، راجکمار صابری وغیرہ کثیرتعداد میں موجو تھے،

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *