دبئی کے ولی عہد شہزادہ حمدان بن محمد بن راشد المختوم کی دلکش فوٹوگرافی

Ashraf Ali Bastavi

دبئی ۔ 20 اکتوبر : دبئی کے ولی عہد شہزادہ حمدان بن محمد بن راشد المختوم نے شہر کی فلک بوس عمارتوں کی خوبصورت فوٹو گرافی کر کے سوشل میڈیا کے اکاﺅنٹ پر شیئر کی ہیں۔

خلیج ٹائمز کے مطابق ان تصاویر اور ویڈیو گرافی میں دبئی شہر دھند کی لپیٹ میں نظر آرہا ہے جبکہ فلک بوس عمارتیں دھند کی تہ سے اوپر ہیں۔

ان تصاویر میں دبئی نہایت حسین اور دلکش نظارہ پیش کر رہا ہے۔اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ سے تصاویر کے ساتھ ولی عہد شیخ حمدان نے لکھا ہے کہ آج دبئی ایسا خوبصورت لگ رہا ہے۔

سوشل اکاونٹ کے ذریعے ان کا دوستوں کو یہ بھی پیغام ہے کہ ہر تصویر میں ایک کہانی ہوتی ہے اور کہانی میں ایک لمحہ جسے میں آپ کے ساتھ بانٹنا پسند کرتا ہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *