دہشت گردی خلیجی ممالک کے لیے چیلنج / سعودی وزیر داخلہ

Ashraf Ali Bastavi

مسقط ۔ 20 اکتوبر:  سعودی عرب کے وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف نے کہا ہے کہ دنیا کے بیشتر مقامات پر امن و استحکام کے فقدان سے سرحد پار منظم جرائم دہشتگردی اور تشدد کی لہربڑھی ہے،یہ صورتحال جی سی سی ممالک کے لیے بہت بڑا چیلنج ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق وزیر داخلہ نے مسقط میں خلیج تعاون کونسل ممالک کے وزرائے داخلہ کی 36 ویں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں خلیجی ممالک کے امن و استحکام کے تحفظ کے لیے مشترکہ اداروں کے متعلقہ فیصلوں، معاہدوں اور حکمت عملی کو موثر کرنا ہوگا۔

مسقط کانفرنس میں قطر کے وزیر داخلہ عبداللہ بن ناصر بن خلیفہ بھی شریک ہوئے۔اس موقع پر قطر نے اعلان کیا کہ وہ جی سی سی ممالک میں پبلک پراسیکیوٹر اور کنٹرول بورڈز کے اجلاس میں شریک ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *