سرتاج آگرہ حضر ت شاہ سیدنا امیر ابولعلائی پر روزہ افطار کا اہتمام 

Azhar Umri Agra

آگرہ، سرتاج آگرہ حضر ت شاہ سدنا امیر ابولعلائی پر مقدس ماہ رمضان المبارک پر روزہ افطار کا اہتمام کیا گیا ،جس میں تما م مزہبوں کے نمائندہ نے شرکت کر اتحاد کا پیغام دیا ۔ اس موقع پر سجادہ نشین حضرت سید عناءت علی ابولعلائی نے کہا کہ رمضان المبارک اسلام میں مقدس ماہ ہے، یہ ماہ اللہ کا مہینہ کہا جاتا ہے، روزدارکو اسلام میں دئیے گلئے قوانیں کے مطابق روزہ رکھنا چاہئے ، اس کے بارے میں حضرت محمد ﷺکی کئی حدیث ہیں ، سید صنوان شاہ نے کہا کہ روزہ کا مذہبی اہمیت تو ہے ہی ساتھ ہی روزہ بھوک اُور پیاس کا احساس دیلاکر غریبوں کی ذیادہ سے ذیادہ مدد کرنے کے لئے جوش پیدا کرتاہے، مہنت یوگیش پوری نے کہا کہ رمضان کا مہینہ صبر اور ہم موجودیت کا پیغام دیتا ہے ، تمام نے روزہ افطار کے اہتمام پر مبارکباد دی، افطار کے بعد نماز مغرب مفتی مدثر خان قادری نے ادا کروائی ، جس میں سینکڈوں مسلمانوں نے شرکت کی ، نماز کے بعد مفتی مدثرخان قادری نے ملک میں امن چین کی دُعا کی ، افطار میں الحاج رمضان علی شاہ ( سجادانشین درگاہ آگرہ کلب کمپاونڈ) ، ، نائب سجادہ نشین سید وراثت علی ابولعلائی،نائب سجادہ نشین سید عشاعت علی ابولعلائی،پیر الحاج رمضان علی شاہ، شہاب علی، اظہر علی، محمد عا مل نے شرکے کی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *