سلسلہ نقشبندیہ کو حضرت مفتی آفاق احمد مجدوی سے بڈا فروغ حاصل ہوا،مفتی مدثرخان قادری 

Azhar Umri Agra

آگرہ، سنی مرکزمدرسہ دارلعلوم غریب نواز عیدگاہ نگلہ میواتی تاج گنج آگرہ میں حضرت مفتی آفاق احمد مجدوی شیغ الحدیث کے انتقا ل پر ملال پر ایصال ثواب کی محفل کا انعقاد کیا گیا، مدرسہ کے مہتمم حضرت مولانا محمد مدثر خان قادری مفتی ضلع آگرہ، اور مدرسہ کے اساتزہ وا راکین نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ، ان کا ذکر کرتے ہوئے ہوئے مفتی مدثر نے کہا کہ مفتی آفاق احمد صاحب علمی قابلیت وصلاحیت کے ساتھ تقویٰ وپرہیزگاری میں اسلاف کا بہترین نمونہ تھے، پابندی کے ساتھ بخاری شریف کا درس دیتے ، سلسلہ نقشبندیہ سے اُنہیں بیت و خلافت حاصل تھی، اوراسی سلسلہ میں مرید بھی کرتے تھے، سلسلہ نقشبندیہ کو ان سے بڈا فروغ حاصل ہوا،پسماندگان میں ایک اہلیہ ، ۴ بیٹیاں ، ۲ بیٹے ہیں ، بیٹیاں عالمہ اور بیٹے عالم و فاضل ہیں ، انکے رخصت ہونے سے دنیاں ئے اہل سنت و جماعت میں عظیم خلاء پیدا ہوا، اس کی بھرپائی مشکل ہے، اللہ ان کے پسماندگان اور تمام اہل سنت و جماعت کو صبر جمیل عطا فرمائے ، معلومات کے مطابق ان کی تدفین بروز اتوار صبح ۰۱ بجے انہیں کے ادارے میں عمل میں آئے گی،

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *