سیتارام بازار کی ‘کوٹھے والی مسجد’ کا آنکھوں دیکھا حال

ناجائز قبضہ لائیو دیکھنا ہو تو اس رپورٹ میں دی گئی ویڈیو کو ضرور دیکھیں

Asia Times Desk

نئی دہلی :  (ایشیا ٹائمز/ شاہد گنگوہی کی تفتیشی رپورٹ) اگر آپ کو وقف کی پراپرٹی پر ناجائز قبضہ  لائیو دیکھنا ہو تو اس ویڈیو کو ذرا ضبط کے ساتھ  ضرور دیکھیں، آپ کو بخوبی اندازہ ہوجائے گا کہ دارالحکومت دہلی میں وقف کی صؤرت حال کیا ہے۔ دیکھیں یہ شخص کس طرح عصر کی نماز کے لیے مسجد میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے ایک نمازی سے بدکلامی کر رہا ہے اور یہ بھی دعویٰ کر رہا ہے کہ یہ میری پراپرٹی  ہے کسی کے باپ کی جاگیر نہیں ہے ۔ گورمینٹ کے کاغذ ہیں میرے پاس، بہر حال بڑی مشکل سے دروازہ کھولتا ہے اور نمازی سے الجھ جاتا ہے ، دھمکی بھرے لہجے میں کہتا ہے چپ چاپ  پڑھو اور نکل لو یہ موبائل کیا گھما رہے ہو ؟ کیا کرلو گے تم ؟

یہ حال ہے سیتا رام بازار کی ‘کوٹھے والی مسجد ‘ کا ہے کل ایک روز قبل سوشل میڈیا پر یہ اطلاع آئی کی اس طرح کی ایک مسجد پر خود کو امام کہنے والے ایک شخص کا قبضہ ہے ۔ ایشیا ٹائمز نے فوری نوٹس لیتے ہوئے دہلی میں اوقاف کے تحفظ کے لیے  کام کرنے والے افراد اور گروپوں کو بذریعہ سوشل میڈیا مطلع کیا ، اور حقائق کا پتہ لگانے کی درخواست کی ۔

واٹس ایپ میسیج جس پرایشیا ٹائمز نے کام کیا

آر ٹی آئی کارکن شاہد گنگوہی جو کہ پہلے سے ہی اوقاف کے تحفظ میں کافی سرگرم رول ادا کر رہے ہیں نے ایشیا ٹائمز کی درخواست کا بر وقت نوٹس لیتے ہوئے اطلاعات جمع کرنی شروع کیں اور  شام تک نتیجہ برآمد ہو گیا مسجد سے متعلق تفصیلات  موصول ہوگئیں۔

مسجد کے بارے میں  تفصیلات و گزٹ نوٹی فیکیشن

 پھر ہم نے شاہد گنگوہی  سے یہ درخواست کی کہ کسی وقت مسجد میں نماز ادا کرنے کی بھی کوشش کریں تاکہ مزید صورت حال سے اگاہی ہو چنانچہ انہوں نے عصر کی نماز کوٹھے والی مسجد میں ادا کرنے کا فیصلہ کیا اوراس بہانے وہاایک ویڈیو ریکارڈ بھی کر لیا جو قارئین کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے ۔ ضرور یہ معاملہ وقف بورڈ کی نوٹس میں ہوگا ، جو لوگ اوقاف کی بازیابی کے لیے سرگرم ہیں انہیں نئے سرے سے اس مسجد کی بازیابی کی کوشش شروع کر دینی چاہیے ۔

اگر آپ کو وقف کی پراپرٹی پر ناجائز قبضہ لائیو دیکھنا ہو تو اس رپورٹ میں دی گئی ویڈیو کو ضرور دیکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *