شعبہَ سیاسیات میں پروفیسر شکیل صمدانی کا خطبہ

Azhar Umri Agra

علی گڑھ، : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہَ سیاسیات میں پالیٹیکل سائنس فورم کے زیر اہتمام ’’سید احمد خاں ، اےم اے او کالج اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی‘‘موضوع پر طلبہ و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے اے ایم یو کی فیکلٹی آف لاء کے ڈین پروفیسر شکیل احمد صمدانی نے کہا کہ اگر آپ کو یہ معلوم ہوجائے کہ اس ادارے کو کتنی محنت اور قربانی سے قائم کیا گیا ہے تو آپ خواب میں بھی اس عظیم دانش گاہ کو نقصان پہنچانے کی کوشش نہیں کریں گے ۔ انھوں نے افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ طلبہ و طالبات کو یہ معلوم ہی نہیں کہ ہمارے بزرگوں نے اس ادارے کو قائم کرنے کے لئے کتنی قربانیاں دی ہیں ۔
پروفیسر صمدانی نے کہاکہ سرسید علیہ الرحمہ نے کالج بنانے سے پہلے انگلینڈ جاکر خود انگریزی نظام تعلیم، رہن سہن، سماجی تانے بانے اور ان کی خوبیوں کا مطالعہ اور مشاہدہ کیا اور وطن واپس لوٹ کر کیمبرج اور آکسفورڈ کی طرز پر ایم اے او کالج قائم کیا ۔
شعبہَ سیاسیات کی چیئرپرسن پروفیسر نگار زبیری نے خطبہَ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کہاکہ لیکچر کا اہتمام شعبہ کے طلبہ و طالبات کو اے ایم یو کی تاریخ اور سرسید کی حیات وخدمات سے متعارف کرانے کے لئے کیا گیا ۔ پروفیسر محب الحق نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔ ڈاکٹر پرویز عالم نے نظامت کے فراءض انجام دئے ۔ اس موقع پر پروفیسر اے آر ویجاپور، پروفیسر عرشی خان، ڈاکٹر خرم، ڈاکٹر راحت حسن، ڈاکٹر فردوس، ڈاکٹر عادل اور ڈاکٹر مصاحب وغیرہ موجود تھے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *