شہر کی عوام کو ضلع کی انتظامیہ پر مکمل اعتماد ہے، سیف میاں چشتی

Azhar Umri Agra

آگرہ، ملک کی سپریم کورٹ بہت جلد اُس مقدمہ کا فیصلہ سنانے جا رہی ہے جس کا انتظار ملک ہی نہیں بین الاقوامی سطح کی عوا م کر ر ہی ہے ، یہ فیصلہ بابر ی مسجد اُور رام جنم بھومی کا ہے ، اس فیصلہ کے بعد ملک کے امن چین کو کسی قسم خطرہ نہ ہو اس سلسلے میں حکومت اپنی جانب مسلسل کوشش کر رہی ہے، اس کے ساتھ ساتھ مسلم اُور غیر مسلم عوام بھی امن چین کی دُعا کر رہے ہیں ،ضلع کے فتح پورسکیری واقع شیخ سلیم الدین چشتی کی درگاہ پر بابر ی مسجد پر آنے والے فیصلہ کے بعد ملک چین قائم کی دُعا پیر زادہ سیف میاں چشتی نے کی ، سیف میاں نے ملک کی عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ فیصلہ کے بعد ملک میں امن و امان برقرار رکھناہر مسلمان کی ذمہ دار ی ہے، شوشل میڈیا پر کوئی قابل اعتراض پوسٹ نہ لگائیں ، اگر کوئی تنازعہ پیدا کرنے کی کوشش کرتا ہے تو انتظامیہ کو اس بات کی معلومات دیں اور ماحول خراب نہ ہونے دیں ،سیف نے کہا کہ درگا ہ حضرت شیخ سلیم چشتی کا شہر امن پسند ہے، یہاں ہر روز ہزاروں زائرین حاضری دینے آتے ہیں ، لیکن اس وقت زائرین موحول کی بارے میں معلومات حاصل کر رہے ہیں ، سیف نے کہا کہ شہر کی عوام کو ضلع کی انتظامیہ پر مکمل اعتماد ہے ،دُعا کے وقت حافظ عالم رضا، حافظ ناظم ، عارف ، عظیم فریدی ، احسن صابری ، حاجی پیو،فہیم قریشی وغیرہ موجو ررہے،

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *