غیر ملکی اُور ملکی سیاحوں کے لیئے تاج محل کا دیدار ہوا مہنگا

تاج محل میں غیر ملکی سیاحوں کو1200 اُور ملکی سیاحوں 80 روپے کا لینا ہوگا ٹکٹ

Azhar Umri Agra

آگرہ، تاج محل سمیت فتح پور سیکری ، اکبر کا مقبرا (،سکندرا ) مریم ٹوم اور اعتماد دوالہ کی داخلہ فیس میں اضافے کی تیاری کی جا رہی ہے، یہاں آنے والے وقت میں سیاحوں کی ٹکٹ کی شکل میں اضافائی قیمت ا دا کر نی ہوگی ، کیونکہ حکومت نے اب یہاں لگائے جانے والے ٹکٹوں کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے، اے ڈی اے بورڈ کی132ویں اجلاس میں داخلہ دفیس برابر ٹول ٹیکس کی تجویز منظور ہو گئی ہے، اگر اس کو منظوری مل جاتی ہے تو ملکی سیاحوں کے لئے ٹکٹ کی قیمت50 روپے (ٹول ٹیکس میں دس روپے اے ڈی اے ،40 روپے آثار قدیمہ ) سے80 روپے اور غیر ملکی سیاحوں کا ٹکٹ1100 ( 500 روپے اے ڈی اے اُور600ے ایس آئی )سے بڈھ کر 1200 روپے ہوجائے گی،
واضح ہوکہ تاج نگری میں یارگاروں کی ٹکٹ میں دو قسم کی فیس شامل ہیں ، اس میں کچھ حصہ محکمہ آثار قدیمہ کا ہوتا ہے او ر کچھ آگرہ ڈوپلیمنٹ اتھارٹی کا ہوتا ہے، اب تک اس میں محکمہ آثار قدیمہ کا ایک بڈا حصہ ہے، اے ڈی اے کی اجلا س میں طے کیا گیا ہے کہ دونوں محکمہ کا حصہ برابر رہے گا ،اے ڈی اے اپنی فیس بطور ٹول فیس وصول کرتا ہے، اس میں اضافے کی تجویز کو منظورکر لیا گیا ہے،
حال میں تاج محل کا ٹکٹ ملکی سیاحوں کے لئے50 روپے ہے ، اس میں ٹول ٹیکس10روپے ہے ، محکمہ آثار قدیمہ کی فیس40 روپے ہے، جب دونوں برابر ہوں گے تو 40 ،40 روپے ہو جائے گے ، اس طرح ٹکٹ80روپے ہوگا، اسی تناسب سے دیگر یادگاروں کے ٹکٹ کی قیمت میں اضافہ ہوگا،
کچھ ماہ قبل تاج محل کے مرکزی گنبد کی قبر کو دیکھنے کے لئے 200 روپے کا اضافی ٹکٹ لگایا گیا تھا ، مرکزی گنبد سمیت تاج محل دیکھنے کے لئے ملکی سیاحوں کو 250 روپے اُور غیرملکی سیاحوں کو1300 روپے ٹکٹ لینا ہوتا ہے ،
آگرہ ڈوپلپمنٹ اتھارٹی ) اے ڈی اے (کی وائس چیئرمین شبرا سکسینا نے کہا کہ بورڈ کی اجلاس میں ٹول ٹیکس بڈھانے کا فیصلہ اتفاق رائے سے ہوا ہے، اس سے اے ڈی اے کی آمدنی میں اضافہ ہوگا ، ےجویز کو منظوری کے لئے حکومت کو بھیجاجائے گا ،

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *