فتح پورسیکری واقع خانقاہ حضرت شیخ سلیم چشتی پر لوٹ کی کوشش، دوخادم ذخمی 

Azhar Umri Agra

آگرہ، اُترپردیش میں قانونی نظام کی حالت کی ایک مثال فتح پورسیکری واقع خانقاہ حضرت شیخ سلیم چشتی پر نظر آئی یہاں بے خوف بدمعاش لوٹ کے ارادے اُور درگاہ پر قبضہ کرنے کے ارادہ سے داخل ہوئے اُور موجود خادم چاند و دیگر ( فہیم ) کے ساتھ مار پیٹ کی اس واقعہ میں خادم چاند اُور فہیم ذخمی ہو گئے، مزید معلومات کے مطابق خانقاہ حضرت شیخ سیلم چشتی میں اتوار کی صبح کچھ بدمعاش لوٹ کے ارادہ سے خانقاہ میں داخل ہوئے وہاں موجو د خادم کے ساتھ مارپیٹ کی اُور درگاہ میں گلہ لوٹ لیا، وہاں موجود ذایرین اچانک ہوئے اس حملہ سے پریشان ہو گئے ، وہاں بھگدڈ مچ گئی ، ذریعہ سے ملی معلومات کے مطابق واضح ہو کہ گزشتہ میں بھی درگاہ میں لوٹ کرنے کے لئے ملزم بابی اُور یونس عرف منتو اپنے حامیوں کے ساتھ جن میں کانگریس مقامی لیڈر فیروز خان کے ساتھ لوٹ کی کوشش کر چکا ہے ، اے ایس پی دیکشا شرما نے کہا کہ موقع پر پہنچ کر دونوں فریق سے بات کی ، دونوں کو سمجھا دیا ہے ، کسی کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا،

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *