فلم عاشقی کے کردار کو لوگ آج تک نہیں بھولے یہی میری کامیابی ہے، راہل رائے 

Azhar Umri Agra

آگرہ، آج کے سنیما اُور پہلے کے سنیما میں کافی تبدیلی آئی ہے، پہلے فلم ساز سیٹ کی لوکیشن کو سٹوڈیو میں تیار کرتے تھے، اداکاروں کے لک کو بھی تیار کیا جاتا تھا ، لیکن آج بہت تبد یلی آئی ہے، آج سنیما حقیقی ہے، آج لوکیشن بھی اصلی ہیں اور کردار کا لک بھی حقیقی ہے، یہ کہنا تھا عاشقی کے اداکار راہل رائے جو تاج نگری کے ایک ہوٹل میں اُردو صحافی اظہر عمری سے بات کر رہے تھے، جب راہل سے موجو دہ فلمی مو سیقی پر بات کی تو انہوں نے کہا کہ تبدیلی کا وقت ہے،  عاشقی کے نغمہ کو لوگوں نے پسند کیا ، آج کی موسیقی کو بھی پسند کر رہے ہیں ، راہل نے کہا کہ وہ آگرہ کئی مرتبہ آئے ہیں ، لیکن فلم کی شوٹنگ کے لئے پہلی مرتبہ آئے ہیں ، یہاں کے لوگ مجھ سے بہت محبت کرتے ہیں ، میری فلم عاشقی کو لوگ آج تک نہیں بھولے یہی میری کامیابی ہے کہ میں آج بھی اُسی کردار میں لوگوں کے درمیان زندہ ہوں ، ایک فنکار کی سب سے بڈی کامیابی اس کے کردار کو عوام کے درمیان یاد رہنا ہے، میری کوشش ہے کہ میں اپنے ہر کردار کو اچھی طرح ادا کروں ، جو عوام کے درمیان ہمیشہ یاد رہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *