مفتی رضوان اللہ صاحب امام و خطیب ٹیکسی مینس کالونی کرلا کو صدمہ! 

Azhar Umri Agra

ممبئی

مفتی رضوان اللہ صاحب (امام و خطیب ٹیکسی مینس کالونی،کرلا،ممبئی )کی’’اہلیہ محترمہ ‘‘ کاجمعہ و سنیچر کی درمیانی شب اچانک حادثہ میں انتقال ہوگیا ۔ انا للہ و انا الیہ راجعون
خبر کے مطابق موصوفہ رات کو سو رہی تھیں کہ دیوار پر نصب شو کیس(کپاٹ)اچانک ان کے اوپر گرا ،جس سے سر میں شدید چوٹ آئی ،علاج کے لئے فوراً جے جے اسپتال لے جارہے تھے،لیکن موصوفہ زخموں کی تاب نہ لا سکیں اور راستے ہی ہیں اللہ کو پیاری ہوگئیں ۔
مرحومہ انتہائی دیندار اور تہجد گزار خاتون،قاری ولی اللہ;231;(سابق امام مسجد نور ڈونگری،ممبئی )کی صاحبزادی تھیں ۔ پسماندگان میں مفتی صاحب، ایک بیٹا اور دو بیٹیوں کے علاوہ بڑا کنبہ ہے ۔
مرحومہ کی نما زجنازہ سنیچر کی صبح۱۱;241; بجے ناریل باڑی قبرستان،ممبئی ۰۱;241; میں ادا کی گئی اور سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں تدفین عمل میں آئی ۔ جس میں علماء و ائمہ کرام کی بڑی تعداد شامل تھی ۔
جمعیۃعلماء مہاراشٹر کے صدر مولانا مستقیم احسن اعظمی صاحب ، جنرل سکریٹری مولاناحلیم اللہ قاسمی اورسکریٹری قانونی امداد کمیٹی الحاج گلزار احمداعظمی نے مفتی صاحب سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا فرمائی کہ اللہ تعالیٰ پسماندگان(اہل خانہ اورقاری صاحب ;231; کے خاندان) کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ مرحومہ کی بال بال مغفرت فرمائے ۔ اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے،آمین ۔
ذمہ داران مدارس عربیہ ،ائمہ مساجد اور دینی احباب سے درخواست ہیکہ مرحومہ کے لئے دعاء مغفرت اورایصال ثواب کا اہتمام فرمائیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *