ملاڈ سانحہ: متاثرین میں اشیاء خورد و نوش اورنقد کی تقسیم،صفائی کا عمل بھی جاری 

جمعیۃ علماء ہند خدمت خلق کا دوسرا نام ہے: مولانا محمد اسلم القاسمی

Azhar Umri Agra

ممبئی
گزشتہ ہفتہ پمپری پاڑہ،اپا پاڑہ،امبیڈکر نگرملاڈ ایسٹ ممبئی میں شدید بارش کی وجہ سے فاریسٹ کی دیوار گرنے سے بہت ہی زیادہ جانی و مالی نقص پہونچا۔
پہلے ہی دن سے جمعیۃ علماء شمال مغربی زون،ممبئی کے صدر مولانا محمد اسلم القاسمی و نائبین صدر مولانا محمد احمد،مولانا محمد اشرف منشی مسجد جوگیشوری،مولانا شاہد اشہد،مولانا مفتی مہدی حسن قاسمی،خازن مولانا مفتی افضل حسین قاسمی صدیقیہ مسجد جوگیشوری،جوائنٹ سکریٹری  مولانا محمد سلمان خوشتر حلیمی،مفتی محمد عمرانقاسمی اندھیری،حاجی محمد یونس کاندیولی،مولانا حکیم محمود الحسن قاسمی اندھیری،نائب خازن مولانا نصر اللہ اقبال کمپاؤنڈ پٹھان واڑی،حاجی قطب الدین کاندیولی،محمد شمیم خان اعظمی اندھیری،الحاج عبد الرشید ماہی صدر نورانی مسجد پٹھان واڑی،محمد عمران پٹھان واڑی،تاج حسین سنجے نگر،و دیگر حضرات دکھی انسانیت کی بے لوث امداد کر رہے ہیں۔
مولانا محمد اسلم القاسمی نے فرمایا کہ جمعیۃعلماء ہند خدمت خلق کا دوسرا نام ہے،دکھی انساسنیت کی خدمت کرنا اسلام کا روشن باب ہے اور رضاء الٰہی کا بہترین ذریعہ ہے،ہم سب کو انسانیت کی خدمت سے دلی سکون ملتا ہے۔
پٹھان واڑی ملاڈ کے دو سو کے قریب مسلم نوجوانوں نے متاثرہ مقام کی صفائی کی اورڈ ھائی سو لوگوں میں خورد و نوش کی اشیاء،ایک سو پچیس نئے پینٹ،شرٹ اور پچاس متاثرہ خاندانوں میں پچیس ہزار روپیہ نقد تقسیم کئے۔
ہم نورانی مسجد پٹھان واڑی ملاڈ ایسٹ کے ذمہ داروں اور نوجوانوں اور ماؤں و بہنوں اور تمام ہی مخیرین کے بہت ممنون و مشکور ہیں۔ اللہ تعالیٰ تمام حضرات کی قربانیوں کو قبول فرمائے اور دنیا و آخرت کی سرخروئی کا ذریعہ بنائے آمین یا رب العالمین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *