مولانا سید سلمان حسینی ندوی کی اورنگ آبادآمد

  ؍ مارچ 22جمعہ سے قبل جامع مسجد میں خطاب اور اصلاح معاشرہ کے عنوان سے عظیم الشان جلسہ سے خطاب ہوگا

Azhar Umri Agra

 اورنگ آباد:شہر اورنگ آباد جہاں تاریخی حیثیت کا حامل ہے وہاں اس کا امتیازی وصف یہ بھیر ہا ہے کہ علماء ربانین اور بزرگان دین کو اس شہر سے خاص نسبت اور انسیت رہی ہے۔ اسی نسبت کی بنیاد پر پیام سیرت کمیٹی کی دعوت خاص پر مولانا سید سلمان حسینی ندوی دامت برکاتہم شہر اورنگ آباد تشریف لا رہے ہیں۔ پیام سیرت کمیٹی اور جامعہ اسلامیہ کاشف العلوم کے زیر اہتمام اصلاح معاشرہ کے عنوان سے ایک عظیم الشان اجلاس ۲۲ مارچ بروز جمعہ بعد نماز مغرب جامع مسجد میں منعقد ہونے جارہا ہے۔ مولانا جمعہ کی نماز سے قبل خطاب بھی فرمائیں گے آپ سے اس موقع پر مستفید ہونے کی خصوصی درخواست ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *