مونسپل کارپوریشن کی ٹیم نے مہاوید نالہ پر موجود ناجائز قبضہ کو ہٹایا

Azhar Umri Agra

 

آگرہ، مونسپل کارپوریشن کی ٹیم نے مسلم اکثریت والی آبادی منٹولا میں ناجائز قبضہ ہٹے کی مہم چلائی ، سب سے پہلے مدینہ ہوٹل تراہے کے قریب مہاوید نالہ پر موجود ناجائز قبضہ کو ہٹایا گیا، ناجائز قبضہ کے متعلق مونسپل کارپوریشن کی ایک اہم اجلاس جمعہ کو دفتر میں ہوئی تھی اس میں ناجائز قبضہ ہٹانے کو فیصلہ لیا گیا تھا، مونسپل کارپوریشن کی ٹیم جب منٹولا میں ناجائز قبضہ کو ہٹانے کی لئے پہنچی تو دُکانداروں نے پتھر مارنا شروع کر دیے، موقع پر لویس نے کچھ لوگوں کو حراست میں لے لیا ، دنگہ کے خوف میں پولیس فورس اُور پی اے سی کو تعینات کیا گیا ، مونسپل کارپوریشن نے چار جے سی وی اُور ڈمپر لگاکر ملبہ اُٹھا یا گیا، واضح ہوکہ منٹولا علاقہ میں شہر کا سب سے بڈا نالہ بہتا ہے ، کئی سال سے یہاں جائز قبضہ کی وجہ سے صفائی نہیں ہو پا رہی ہے، نالہ صفائی مہم چلاکر مونسپل کارپوریشن نے نالوں کو ناجائزقبضہ سے آزاد کرانے کا فیصلہ کیا ہے، اس مہم کی شروعات منٹولا کی گئی ہے، جب منٹولا میں جے سی وی مشین پہنچی تو دُکانداروں نے اپنا اعتراض ظاہر کیا ، ہندومسلم کا حوالہ دیکر تناز عات کرنے لگے ، موقع پر پولیس کے پہنچنے پر حالات کچھ بہتر ہوئے ، مہم میں درجنوں دُوکان اُور مکانوں کو جی سے وی مشین نے تباہ کر دیا ، میئر نوین جین کے مطابق مہم مہاویر نالہ کو پوری طرح سے ناجائز قبضہ سے آزاد کرنے تل جاری رہیگا ، اسی طرح شہر کے دیگر نالہ بھی ناجائر قبضہ سے آزاد ہوں گے،

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *