ووڈافون آئیدیا نے آگرہ میں فضائی آلودگی کو کم کرنے کے لئے بریتھ دی چینچ مہم کا آغاز کیا

Azhar Umri Agra

آگرہ، آگرہ دنیاکے سات عجائبات میں ایک کا گھر ہے، یہ ہندوستان کا خاص شہر ہے، مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ کے مطابق ، آگرہ ملک کے سب سے آلودہ شہروں کی فہرست میں شامل ہے، ماحولیات کے اس بڈھتے ہوئے مسئلے کو ٹکنالوجی پر مبنی حل فراہم کرنے کے لئے ووڈافون آئیڈیا لمیٹڈ نے میونسپل کارپوریشن آگرہ کے ساتھ مل کراپنی نوعیت کی پہلی مہم بریتھ دی چینج شروع کی ہے، مہم کے تحت ووڈافون ایئر پیوریفائر وینس کا آغاز کیا گیا ، ووڈافون آئیڈیا لمیٹڈ کے بزنس ہیڈ یوپی ویسٹ آشیش چند راکی موجودگی میں آگرہ میئر نوین جین ، آگرہ کمشنر انل کمار ، میونسپل کمشنر ارُن پرکاش ، بھون پرکاش یادو ریجنل آفیسر بورڈ آگرہ نے ووڈافون ائیر پیوریفائر وینس کو روانہ کیا، اس موقع پر آشیش چندرا نے کہا کہ آگرہ دیناں کے سات عجائبات میں سے ایک ہے، یہاں بے پناہ آلودگی نہ صرف اس ورثے کی عکاسی کرتی ہے، بلکہ اس کے شہری بھی صحت کو بھی خطرہ ہوگا، اس مہم کے ذریعے ووڈافون آئیڈیا کا مقصد جد ید ترین ٹکنالوجی کا استعمال کرکے فضائی آلودگی کو کم کرنا اور لوگوں کی صحت مند ماحول کی طرف لے جانا ہے، ووڈافون ائیرپیوریفائر وین ملک میں اپنی نوعیت کی پہلی وین ہے اور ہ میں شہر کے شہریوں کو صاف ہواکی فراہمی کے لئے آگرہ میونسپل کارپوریشن آگرہ کے ساتھ مل کر اس کا آغاز کرنے پر فخر ہے ، ا ن دس روزہ مہم کے دوران ،ووڈافون آئیڈیا آگرہ کے شہریوں کو نہ صرف شہر میں آلودگی کی سطح کو کم کرنے کی کوششن کریں گے ،بلکہ انٹر نیٹ آف تھنک ( آئی او ٹی ) ٹکنالوجی کے استعمال سے شہر میں آلودگی کی سطح بھی کم ہوجائے گی،ووڈافون آئیڈیا اور آگرہ اسمارٹ سٹی کے اشتر اک سے آگرہ میں متعدہ مانیٹرنگ ڈیوائسز قائم کی گئیں ، ان ڈیوائسز میں ووڈافون کا آئی اُو ٹی سم لگائی گئی ہے ، یہ آئی اُو ٹی سم کلاءوڈپلٹ فارم پر اصل وقت میں آلودگی کا ڈیٹا اکھٹا کریں گے اور ائیر فلٹر سے لیس وین کو ان پٹ فراہم کرے گا ، آلودگی کی سطح کے لحاظ سے کسی بھی وقت آلودگی کی سطح کے لحاظ سے کسی جگہ وین شہر کے سب سے آلودہ مقامات پر پہنچے گی،ان وینوں میں جد ید ترین ٹکنالوجی ایئر فلٹر ز موجود ہیں ، جو ہوا میں موجود آلودگیوں کوجز ب کرتے ہیں اور ہوا سے نقصان دہ ذرات کو نکال دیتے ہیں ، یہ کاروں ، حرارتی نظام اور صنعتی اخراج سے ہوا کے آلودگی کو دور کرنے میں مدد کرتے ہیں ، یہ تکنیک ہوا کے آلودگی کی سطح کو کم کرنے کا ایک جدید طریقہ سمجھا جاتا ہے جو عام طور پر اس سیزن میں عروج پ پر ہوتا ہے، آگرہ میں کمپنی کے زونل آفس سے روانہ ہوئے ووڈافون آئی اُو ٹی ٹکنالوجی کو ذریعہ تقویت یافتہ ، ووڈافون پیوریفائنگ وینز شہر کے سب سے آلودہ اور نمایامقامات ، جیسے سنجے ٹاکیز ، راج پور چونگی ، نیاپل ،چھی پی ٹولہ چوراہا وغیرہ میں واقع ہوگی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *