چھ سالہ بچہ ارب پتی بن گیا

admin

واشنگٹن: چھ سالہ امریکی بچہ ریان ارب پتی بن گیا۔ فوربز میگزین نے انھیں دنیا میں 2017 کے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے سٹارز کی فہرست میں شامل کر لیا، میڈیا رپورٹس کے مطابق ننھا ریان ہر ہفتے یو ٹیوب پر کھلونوں پر تبصرہ کرتا ہے اور اس کے بدلے ان کے والدین کو اچھے پیسے مل رہے ہیں۔

ریان نے گذشتہ سال ایک کروڑ دس لاکھ ڈالر کی کمائی کی ہے۔ ان کی اس قدر کمائی کا سبب ان کے ویڈیوز ہیں جو کروڑوں لوگ دیکھتے ہیں۔

یہ چھ سالہ بچہ ٹوائز ریویو (کھلونوں کے تجزیے) پر مبنی ایک یو ٹیوب چینل چلاتا ہے۔ اپنے اس یو ٹیوب چینل کے ذریعے ریان اپنے ناظرین کو کھلونوں کی دنیا میں لے جاتا ہے۔فوربز میگزین نے انھیں دنیا میں 2017 کے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے سٹارز کی فہرست میں شامل کر لیا۔

معروف اخبار کے ساتھ اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں ریان کی والدہ نے کہا کہ یو ٹیوب چینل کا خیال اس وقت آیا جب ریان صرف تین سال کے تھے۔

ریان کم عمری سے ہی کھلونے کے ریویو کرنے والے ٹی وی چینلز شوق سے دیکھا کرتے تھے۔ ریان کی ماں نے اپنی شناخت نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ ایک روز ریان نے مجھے بتایا کہ میں دوسرے بچوں کی طرح یو ٹیوب پر کیوں نہیں ہوں۔

پھر ہم نے کہا کہ ہم ایسا کر سکتے ہیں۔ ہم ایک کھلونے کی دکان پر گئے جہاں ہم نے ایک لیگو ٹرین خریدی اور یوں اس چینل کی ابتدا ہوئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *