ہیومن ویلفیر فاونڈیشن  کی جانب سے صحت کارکنان کا دوروزہ تربیتی کیمپ منعقد

Asia Times Desk

نئی دہلی : (پریس ریلیز )  ہیومن ویلفیر فاونڈیشن نئی دہلی کی جانب سے صحت کارکنان کا دوروزہ تربیتی کیمپ منعقد کیا گیا ۔ جس میں دہلی ، ہریانہ ، اتر پردیش ، مدھیہ پردیش کے نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور ہیلتھ ورکر ٹریننگ لی ۔

تربیت لینے والے سبھی نوجوان اپنی اپنی ریاستوں میں ماڈل ویلیج پروجیکٹ سے وابستہ ہیں ، دیہی علاقوں کی ہمہ جہت ترقی کا یہ منصوبہ فاونڈیشن وزن 2026 کے تحت انجام دے رہا ہے ۔

ہیومن ویلفیر فاونڈیشن کے ہیلتھ کے شعبے کے کو آرڈینیٹر محمد عارف ندوی نے بتایا کہ اس موقع پر جن ٹرینرس نے شرکت کی ان میں  ڈاکٹر پارتھیو بسواس ، شبانہ،  ڈاکٹر مدثر عظیم ،محمد اسلم ، عبدالرشید اگوان ،عطاءالرحمٰن نے شرکت کی ۔

 اور صحت کارکنوں کو صحت ورکر کے کام کے طور طریقوں کی تربیت کی گئی نیز انہیں بتایا گیا عام طور پر کہ بچوں،  بزرگوں اور خواتین کو درپیش ہیلتھ کے مسائل کیا کیا ہوتے ہیں اور اپنے آس پاس اگر کسی کو دشواری پیش آجائے تو ایک صحت ورکر کیا کرے ۔ نومولود بچوں کی صحت پر توجہ کیسے دی جائے اور نوجوان بچوں کو صحت مند رہنے کے لیے کیسے بیدار کیا جائے۔ بڑھتی عمر میں بزرگوں کو کن باتوں کا خیال رکھنا چاہئے ۔ اور یہ ہیلتھ ورکر اپنی آبادی میں لوگوں کو صحت مند رہنے کے بارے میں کیسے بیداری لانے  کا کام کریں ۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *