چلو اپلی کیشن آگرہ اُور متھرامیں شروع 

Azhar Umri Agra

چلو اپلی کیشن آگرہ اُور متھرامیں شروع
چلو اپلی کیشن گوگل پلے سٹور پردستیاب
آگرہ، تاج نگری اُور متھرا میں بس سے سفر کرنے والے مسافروں کے لئے حکومت نے چلو اپلی کیشن شروع کیا ہے، آگرہ کمشنرانل کمار نے اس اپلی کیشن کو عوام کے لئے شروع کرنے کی رسم کا اجرا کیا، مزید معلومات فراہم کرتے ہوئے مقامی افسر نے کہا کہ اس اپلی کیشن کی تصویر شہری ماس ٹرانزٹ کمپنی لمیٹڈ ( یو ایم ٹی سی) نے آگرہ متھرا سٹی ٹرانسپورٹ سروس لمیٹڈ کے ساتھ مل کر تیار کیا گیا ہے، چلو ایک مفت موبائل اپلی کیشن ہے جو لوگوں کو ان بسوں کو لائیوٹریک کرنے اُور ان کی روزانہ سفر کی منصوبہ بندی میں مدد کر پبلک ٹرانسپورٹ کے تجربے کو اُور بھی بہتر بناتا ہے، یہ اپلی کیشن23000 روزانہ بس مسافروں کو ان دوشہروں میں اپنے سفر کا وقت کم کرنے میں مددملے گی، اُور ہر روز 40منٹ تک بچا سکتے ہیں، اس اپلی کیشن کی مدد سے اپنی منزل تک پہنچنے کے لئے سب سے سستاکرایا تلاش کر پیسہ بچاتا ہے، انہوں نے کہا کہ چلو اپلی کیشن آگرہ متھر ا میں مسافروں کو مندرجہ ذیل کاموں میں مدد کرے گا جو اس طرح سے ہیں، (۱)، اے ایم سی ٹی ایس ایل بسوں کا حقیقی آمد کے وقت جاننے میں تاکہ وہ اس کے مطابق بس سٹاب پر پہنچے، (۲)، اُن کی بسوں کی لائیو جی پی ایس پوزیشن کو ٹریک کرنا،(۳،)مسافروں کو اپنی منزل تک پہنچنے کے لئے راستوں کے اختیارات سمیت سفر کا سب سے سستا اور تیز اختیار ات تلاش کرنے میں ، (۴)،ملٹی ماڈل دورہ کے منصوبہ ساز استعمال کر ڈورٹوڈوراپنے سفر کی منصوبہ بندی میں،
ذریعہ کے مطابق آگرہ متھرا میں اس اپلی کیشن کو لکھنومیں چلوایپ شروع کیئے جانے کے محض چند دنوں بعد ہی شروع کیا گیاہے، یہ اپلی کیشن اُترپردیش کے دیگر شہروں میں بھی جلد ہی دستیاب ہوگی،

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *