وزیر اعلی اجتماعی شادی منصوبہ بندی کے تحت 214 جوڈوں کی شادی مکمل 

Azhar Umri Agra

وزیر اعلی اجتماعی شادی منصوبہ بندی کے تحت 214 جوڈوں کی شادی مکمل
آگرہ، اسمبلی رکن رام پرتاپ چوہان اور جگن پرساد گرگ نے وزیر اعلی اجتماعی شادی منصوبہ بندی کے تحت جی ایس سی میدان پچکیا میں منعقد214جوڈوں کی اجتماعی شادی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خدا سے دُعا کر تے ہیں کہ یہاں پر جو شادی مکمل ہوئی ہیں وہ کامیاب ہوں ان تمام کے گھر میں ہمیشہ خوشحالی رہے، دولہوں سے کہاکہ وہ اپنی اہلیہ کو ہمیشہ خوش رکھیں، اس کے ساتھ دونوں اسمبلی رکن نے جوڈوں کو شادی کا سرٹیفکیٹ دیئے ، اجتماعی شادی میں شامل214جوڈوں میں8 مسلم کمیونٹی سے بھی شامل ہوئے ، واضح ہوکہ وزیر اعلی اجتماعی شادی منصوبہ بندی کے تحت214جوڈون پر فی شادی51ہزار روپے اخراجات گئے، کل ایک کروڈ نو لاکھ چودہ ہزار اخراجات کیا گیا، فی شادی ۱۵ ہزار روپے میں سے ۳۵ ہزار اجتماعی شادی میں داخل ہونے والی لڈکی کے بنک اکاؤنٹ میں جمعہ کیا گیا ، 10 ہزار شادی کی رسم گفٹ اشاء دیئے گئے ہیں ، اور اجتماعی شادی کو منظم کرنے پر خرچ کے انتظامات کے لئے ۶ ہزار روپئے دئے ہیں،
اس موقع پر ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ ( شہری فراہمی ) نریندر سنگھ ، پروجیکٹ ڈائریکٹر اودھیش کمار واجپئی ، ضلع سماجی بہبود افسر پری توش شریواستو، ضلع سماجی بہبود افسر ( ترقی ) ایس کے جین سمیت دیگر متعلقہ آفیسر اور چیتنا سیوا سمیتی کے صدر ستیاپرکاش جایسوال موجود تھے،

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *