پسماندہ طبقا ت کو سر ٹیفیکٹ دینے کا مطا لبہ ،وفد کی ڈی ایم سے ملاقات

Asia Times Desk

  مگہر  ( ایشیا ٹائمز /زبیر احمد ) بھارتیہ مد ھیشہ و یشیہ سبھا کے پرچم تلے مگھر پنچا یت کے سابق چیر مین اشو نی کمار گپتا کی سر برا ھی میں ویشہ سماج کے وفد نے ڈی ایم رویش گپتا سے انکے دفتر میں ملا قات کے دوران ویشہ ،کانڈ و اور کسو دھن سماج کو پسما ند ہ  طبقا ت  سرٹیفیکٹ دینے کا مطا لبہ کیا ،مطا لبہ  پورا نہ ھونے کی صورت میں لیڈر ا ن نے دھرنا و جمہوری جنگ ،انتظامیہ کے خلاف چھیڑ نے کا انتبا ہ کیا .
مسٹر رو یش کمار گپتا نے تحصیلدار کو موبائل کے زریعہ ھدایت کی مذکورہ ذات کے لوگوں کے لیے پسماندہ طبقا ت کا سر ٹیفیکٹ جاری کریں _اس با بت ویشہ ایکتا پریشد کے نایب صدر شیو کمار گپتا نے بتا یا کہ گزشتہ دنوں سے مذکورہ ذاتو ں کے لوگوں نے فارم بھرا تھا ،پھر بھی تحصیل دار نے سیدھے طور پر سر ٹیفیکٹ بنانے کے لیے منع کر دیا تھا ،انہوں نے بتایا کہ طلبہ و طالبا ت کو اسکو لوں میں داخلے کے لیے پچھڑی ذات کے سر ٹیفیکٹ  کی ضرورت پڑ تی ھے .
اگر یہ مہیا نہیں کرا یا جاتا ھے تو اسکول مینیجمنٹ داخلہ لینے سے انکار کر دیتا ھے ،جس سے بچوں کا مستقبل تار یک هو جانے کا خدشہ ھے ،ڈی ایم نے کہا کہ ھم ضلع کے تینوں تحصیل دار وں کو ھدایت دے دی گیی ھے کہ مذکورہ ذاتو ں کے سر ٹیفیکٹ جاری کر دیں انہوں نے بتایا کہ وفد کے لوگوں سے بھی کہا ھے کہ فارم بھر کر جمع کریں ،اور ھر حال میں مذکورہ ذ ا توں کے پسماندہ ذات سر ٹیفیکٹ جاری کیا جائے گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *