محمد عامر بہار میں منعقد آل بہار جھارکھنڈ کے مسابقۃ القرآن میں اول

admin

سوپول:  مدرسہ عربیہ میڑھکوری نوادہ کے طالب علم عزیزم محمد عامر ابن ماسٹر محمد عاقل سلمہ نےجامعۃ القاسم العلوم الاسلامیہ، مدھوبنی سوپول، بہار میں منعقد آل بہار جھارکھنڈ کے مسابقۃ القرآن میں اول پوزیشن حاصل کرکے اپنے  مدرسہ عربیہ میڑھکوری کا نام روشن کیا ہے۔
الکتاب فاؤنڈیشن، نوادہ کے صدر نوشادزبیرملک  نے اپنے پریس بیانیہ میں مدرسہ عربیہ میڑھکوری کے ناظم مولانا شمشیر قاسمی اور تمام اساتذہ کرام  کو دلی مبارکباد پیش کیاہے اور کہا کہ مدرسہ عربیہ میڑھکوری نے اپنے قیام کے چند سالوں میں ہی تعلیمی میدان میں نمایاں کامیابی حاصل کیا ہے اس سے قبل بھی مدرسہ کے کئی طلباء کرام نے ماضی کے کئی مسابقوں میں نمایاں کامیابی حاصل کرکے اپنی صلاحیتوں لوہا منوا چکے ہیں ۔
ملت دینیات مکتب نوادہ کے نگراں مولانا ابوذر ندوی نے بھی مدرسہ عربیہ میڑھکوری کے مہتمم مولانا شمشیر قاسمی صاحب کی کوششوں کو سراہا ہے اور ہدیہ تہنیت پیش کیا ہے
بیت المال سون سہاری ایجوکیشنل ویلفیئر اینڈ چریٹیبل ٹرسٹ نوادہ کے خازن قاری انور ذکی نے بھی مدرسہ عربیہ میڑھکوری کی تعلیمی کارکردگی پورزور شتائش  کی اور نیک خواہشات پیش کیا ہے!
جامعہ کبیریہ گلنی کلاں کے ناظم قاری سلطان اختر نے بھی مبارکباد پیش کیا ہے!
مولانا آزاد ٹرسٹ پکری برانوں نوادہ کے چیرمین مولانا محمد آزاد نے مدرسہ عربیہ میڑھکوری کےاساتذہ کرام کی محنت اور جذبے کو سلام پیش کیا ہے!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *