ادب سلسلہ کے تازہ شمارہ : “ترقی پسندی اور حقیقت نگاری کا دوسرا دور”کا اجرا

admin

 بنارس : تبسم  فاطمہ  اور محمد سلیم  کی ادارت میں شایع ہونے والے سہ ماہی رسالے ادب سلسلہ کے تازہ شمارہ جنوری تا مارچ ۱۸کی رسم اجراء شعبہ اردو میں  صدر شعبہ اردو بنارس ہندو یونیورسٹی ڈاکٹر آفتاب احمد آفاقی کے ہا تھوں عمل میں آیا –

اس موقع پر ڈاکٹر آفاقی نے کہا کہ ادب سلسلہ نے بہت کم وقفہ میں ادب کی دنیا میں ایک منفرد مقام حاصل کیا ہے ۔ادب سلسلہ کا ہر شمار ہ ایک خاص موضوع پر مشتمل ہوتا ہے جو اسکی مقبولیت کی سب سے بڑی وجہ ہے اور اسکے تحقیقی  مضامین  رسرچ اسکالرز کے لئے بہت مفید ثابت  ہو رہے ہیں انھوں نے کہا کہ اس شمارہ

کی خصوصیت یہ ہے کہ مشمولات کے بیشتر مضامین ترقی پسند اور حقیقت نگاری پر مبنی ہیں.جن کے مطالعے سے ترقی پسند تحریک کا پس منظر کے علاوہ ترقی پسند فکشن اور اس کے ابعاد کے پہلو بہ پہلو  75 پچھتر سالہ سفر سے واقفیت بہم پہنچتی ہے۰ شعور کے تعلق سے اہم تحریر شامل رسالہ ہے.مشرف عالم ذوقی کے دو افسانے  سلگتے شہر کا تخلیقی آئینہ ہیں.اس کےعلاوہ اسرار گاندھی ۰افشاں ملک،  نسترن فتیحی،  تسنیم کوثر کے تازہ افسانے شامل ہیں .نظمیں اور خطوط قاری کی معلومات میں اضافہ کرتے ہیں.

-دائیں سے ڈاکٹرمشرف علی محمد سلیم علیگ ڈاکٹر آفتاب احمد آفاقی صدر شعبہ اردو اور ڈاکٹر محمد عقیل صدر شعبہ فارسی کے علاوہ ریسرچ اسکالر موجود تھے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *