امریکہ نے کیا چین کوعالمی تجارتی تنظیم میں چیلنج

admin

نیو یارک : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے خلاف تکنیکی چوری کے لئے اقتصادی سزا کے طور پر ساٹھ ارب ڈالر کے سالانہ ٹیکس کا اعلان کیا ہے ۔ ٹرمپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چین نے امریکی کمپنیوں کی اربوں کی کمائی کو لوٹ کر ہزاروں نوکریاں ختم کردی ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے وہائٹ ہاؤس کے سفارتی ہال میں چین پر لگائے گئے ٹیکس کے اعلان کے دوران کہا کہ جیسے کے ساتھ تیسا ہونا چاہئے ۔ اگروہ ہم سے وصول کریں گے تو ہم بھی ایسا ہی کریں گے ۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدام سے عالمی تجارت میں کشیدگی میں اضافے کا خدشہ ہے ۔ یہ قدم ٹرمپ کا اب تک کا سب سے جارحانہ قدم مانا جارہاہے ۔ چین کی پالیسی کو روکنے کے لئے ٹرمپ انتظامیہ چین کی سرمایہ کاری پر پابندی عائدکرنے کے لئے اپنی وزارت خزانہ کو ہدایات دیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *