فلم انڈسٹری میں امیتابھ بچن کے 50سال

Asia Times Desk

ممبئی: (یواین آئی) مشہور اداکار امیتابھ بچن 15فروری کو فلم انڈسٹری میں 50سال پورے کرلیں گے۔

امیتابھ بچن ،بمن ایرانی کے پروڈکشن ہاؤس کی لانچ پارٹی میں آئے تھے۔
بمن کی اہلیہ نے انہیں ایک شال پہنائ تھی جس کے بعد انہوں نے اس بات کا انکشاف کیا کہ 15فروری کو انہیں فلم انڈسٹری میں 50سال ہوجائیں گے اور اس موقع پر انہیں یہ شال تحفہ میں ملی ہے اور انہیں شال بطور تحفہ بہت پسند ہے۔

امیتابھ بچن نے کہا،’’یہ میرے لئے بہت ہی جذباتی لمحات ہیں ۔
اب سے کچھ ہفتے بعد یعنی 15فروری کو میں انڈین فلم انڈسٹری میں 50سال پورے کرلوں گا۔
مجھے لگتا ہے کہ میرے فلم انڈسٹری میں 50سال پورے کرنے کے موقع پر اب تک جتنے تحفہ مجھے ملے ہیں ان میں یہ شال سب سے قیمتی ہے۔
‘‘
قابل ذکر ہے کہ 15فروری 1969کوفلم ساز خواجہ احمدعبا س نے امیتابھ بچن کو فلم ’سات ہندوستانی ‘کے لئے سائن کیا تھا۔
یہ فلم امیتابھ بچن کی زندگی کی پہلی فلم تھی،اسی سے انہوں نے فلم انڈسٹری میں اپنے کریئر کی شروعات کی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *