فارغین مدارس متوجہ ہوں : اے ایم یو کے  برج کورس میں آن لائن داخلہ فارم بھرنے کی آخری تاریخ 15 مئی ؛ تحریری امتحان 14 جون کو ہوگا

Asia Times Desk

علی گڑھ : (پریس ریلیز  ) گزشتہ چھ سالوں سے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی بیدار مغز اور خداترس علماءکی ایک ایسی نسل تیار کرنے میں مصروف ہے جو انگریزی زبان اور علوم جدیدہ پرقدرت کا ملہ کے ساتھ نئے عہد کے مسائل سے پوری طرح آگاہ ہوں۔ اب کوئی ساڑھے چارسو عا لم عالمات کا قافلہ علی گڑھ اور ملک کی دوسری جامعات میں اپنی امتیازی شناخت کے ساتھ زیر تعلیم ہے۔

یہ لوگ انگریزی زبان وادب ، معاشیات ، قانون، بزنس منجمنٹ اس کے علاوہ فرانسیسی، چینی، اسپانی او ر دوسری غیر ملکی زبانوں میں اپنی غیر معمولی کامیابی کی تاریخ رقم کررہے ہیں۔

انٹرمیڈیٹ لیول کے جامع نصاب تعلیم اورماہراساتذہ کی سخت محنت کی بناپر آرٹس،سوشل سائنس کے کسی بھی مضمون کے ساتھ ساتھ بی اے ایل ایل بی میں داخلہ پانے کے امکانات بہت زیادہ پائے جاتے ہیں۔

 اس وقت مسلم یونیورسٹی اوردیگریونیورسٹیوںمیں برج کورس کے فارغین اپنے ہم سبق ساتھیوںپر علمی واخلاقی ہراعتبارسے سبقت بنائے ہوئے ہیں۔

چنانچہ انگلش جیسے مضمون سے کئی درجن طلبہ وطالبات بی اے آنرزاورپوسٹ گریجویشن کررہے ہیں۔اسی طرح شعبہ معاشیات وسیاسیات کے علاوہ بی اے ایل ایل بی میں بھی ایک بڑی تعدادزیرتعلیم ہے ۔

داخلے کے لیے ضروری تعلیمی استعداد: نوفارغ شدہ علمائ، جنھوں نے کسی بھی حکومتی بورڈ سے عا لمیت پاس کیا ہو اور ساتھ میں اس بات کا ثبوت ہو کہ انھوں نے کسی بھی مدرسہ سے عا لمیت کا کورس باقاعدہ مکمل کرلیا ہے، یا یونیورسٹی کے ذریعہ منظور شدہ مدرسہ سے عا لمیت/ فضیلت کی سند حاصل کی ہوداخلہ کا فارم بھرسکتے ہیں۔

 امیدوار کی عمر 23 سال سے زیادہ نہ ہو۔ داخلہ کل ہند سطح کے مقابلہ جاتی تحریری امتحان اور انٹرویو کی بنیاد پر ہوگا۔

 

خواہشمند طلباءیونیورسٹی کی ویب سائٹ

http://amucontrollerexams.com/admissions_dt.html

پر

آن لائن فارم بھر سکتے ہیں۔

آن لائن داخلہ فارم پُرکرنے کی آخری تاریخ 15 مئی 2019 ہے اورمقابلہ جاتی تحریری امتحان 14 جون 2019کوہوگا

امیدواران اپنے ہال ٹکٹ تاریخ امتحان سے دوروز قبل دفتربرج کورس سے بنفس نفیس حاصل کرسکتے ہیں

           

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *