مولانا محمد اسلم قاسمی صاحب کا انتقال ایک عظیم سانحہ

admin

نئی دہلی : آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے صدر جناب نوید حامد نے عالم اسلام کی معروف شخصیت ، متکلم اسلام ، نانوتوی خاندان کے اہم ستون ، دارالعلوم دیوبند وقف کے صدر مدرس اور بے بدل خطیب حضرت مولانامحمد اسلم قاسمی کے سانحہ ارتحال پر اپنے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔
صدر مشاورت نے حضرت مولانا محمد اسلم قاسمی کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے اس حادثہ کو ملت اسلامیہ ہند کے لیے ایک عظیم خسارہ قرار دیا ۔ حضرت مولانا نے ساری زندگی ملت کی تعلیم و تربیت دینے میں گزاری اور مشاورت سے طویل عرصہ تک وابستہ بھی رہے۔
مولانا محمد اسلم قاسمی بردباری وحلم کی یکتہ مثال تھے اور عاشق رسول ہونے کے ناطے سیرت نبوی پر آپ کے خطابات سے جو وجد طاری ہوتا تھا وہ محبان رسول کے ایمان کو تروتازہ کردیتا تھا۔
صدر مشاورت نوید حامد صاحب نے ان کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے ، ان کے تعلیمی و ملی کاموں کوقبول فرمائے اور ان کے عزیز واقارب و لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *