فیروزآباد میں سماجی اور ادبی شخصیت کو ایواڈ سے نوازا گیا

Azhar Umri Agra

فیروزآباد ، شہر کی مشہور معروف تنظیم مسیحاب سوشل ایکٹیوسٹ ولیفیئر سوسایٹی کے ذیر اہتمام تقسیم انعام اور اکرام اور ایوارڈ کا پروگرام سہاگ نگری میں منعقد ہوا، پروگرام کی صدررت عالیجناب ڈاکٹر ایسم یادو ( ایم ایل سی ) نے کی ، پروگرام میں بطور مہمان ذی وقار عالیجناب اروند یادو ( ایم ایل سی) رہے ، مہمان خصوصی ڈاکٹرعبدالحفیظ گاندھی اسٹیٹ پروفیسر شعبہ قانون لکھنو یونیورسٹی نے اپنے خطاب میں کہا کہ تعلیم و تربیت کے موضوع پر مفصتل اور
شاندار پر مغزتقر یر کی.
پروگرام میں سماجی ہم آہنگی اوراردو ادب کی خدمت گزاروں کو مومنٹو اور ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا،گوالیار کے کملاراجا ڈگری کالج میں اسٹیٹ پروفیسر ڈاکٹر وسیم افتخار انصاری کو آل احمد سرور ایوارڈ سے سرفراز کیا.
بربانپور کی ڈاکٹر شبانہ نکہت انصاری کو پروفیسر عبدالوباب اشرفی ایوراڈ سے نوازا گیا، فیروزآباد کے نوجوان شاعر و ادیب اور گزشتہ کئی سالوں سے سینٹ جانس کالج آگرہ میں درس و تدریس کی خدمت انجام دینے کی مجموعی خدمات پر پروفیسر خلیل الرحمن اعظمی ایوارڈ سے نوازاگیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *