حضرت سید نااولیا بابا رحمتہ اللہ علیہ کے تین روزہ عرس کا اختتام 

Asia Times Desk

آ گرہ ،حضرت اولیا بابا رحمتہ اللہ علیہ کا تین روزہ ۳۷۹ واں عرس مبارک کا اہتمام ہناگلی رکابگنج واقع اُن کی درگاہ پر ہوا، جس کا اختتاقل کی رسم کی فاتحہ کے ساتھ ہوا، جس میں شہر اُور دیگر شہروں کے عقید ت مندوں کے ساتھ ہرخاص و عام نے شرکت کی ، فاتحہ کے بعد سجادانشین محمد حسین رشیدی نے کہا کہ بابا کی درگاہ پر جو بھی اپنی جائز مراد کے لئے آتا ہے وہ خالی ہاتھ نہیں جاتا ، بابا کی درگاہ پر ہر مذہب کے لوگ آتے ہیں
عرس کے دورآن یہاں خاص محفل ہوتی ہے ، جس میں تمام شہر کے صوفی شرکت کرتے ہیں ، عرس کے پہلے روز قرآن کی تلاوت کے ساتھ عرس کا آغاز ہوا، دوسرے روز غسل کے بعد چادرپوشی شام کو محفل سماں کا انعقاد کیا جاتا ہے، آخر ی روز قل کی رسم میں ملک میں امن چین جی دُعا کی ، عقیدت مندوں کو چادر تقسیم کی گئی ، عرس میں دانش عمری ، سہیل عمری ، حاجی نواب، صوفی اقبال ، بونا عثمانی ، سید راحت القادری ، نتتھی جین ، سنیل ورن ، مہیش کمار، جگدیش کمار ،پرمود کمار وغیرہ موجود رہے،

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *