مقصود بستوی کا کتابی سلسلہ’ باز دید’ (9) مطالعے کی میز پر ‘

اشرف یعقوبی ،کلکتہ

Asia Times Desk

سب سے پہلے حمد باری تعالیٰ مہدی پرتاپ گڑھی اور ثنائے رسول پاک کے لئے عقیدت کے پھول مولانا صادق علی بستوی جس کے لئے آپ سب کو مبارکباد ورق الٹتے ہی قابل احترام جون ایلیا کے مضمون سے ملاقات ہوتی ہے وہ فرماتے ہیں بعنوان وزن یا آہنگ کے بغیر شاعری کا تصور ہی نہیں کر سکتے مگر کیا کیجئے وہ سب شاعری میں ہورہا ہے کہ جو نہ دیکھا نہ سنا وہ ہوا کرتا ہے اب تو بے پر کا پرندہ بھی اڑا کرتا ہے اب آئے ناصر کاظمی سے ملتے ہیں بعنوان میں کیوں لکھتاہوں کے حوالے سے قارئین کے حوالے ایک بہت اچھا مضمون آپ نے دیا ہے آپ نے اردو ادب کے اندر دشواریاں ناکامیاں ناہمواریاں اور کامیابیوں کا ذکر کرکے ایک معلوماتی مضمون فراہم کیا اب صفحہ پلٹتے ہی ندا فاضلی کا مضمون میںنے عام آدمی کی ترجمانی عام زبان میں کرنے کا تجربہ کیا ہے جو بہت قیمتی مضمون ہے اب جناب جاوید ندیم صاحب کا مضمون بعنوان غزل اردو شاعری کا چہرہہے بہت خوصورت جملوں سے سنورا سجایا ہوا مضمون ہے۔ زندگی اور کائنات میں اعتدال ہے شدت نہیں اور جہاں شدت آئی ہے حادثے رونما ہوئے ہیں یہ تلخ حقیقت بہت اچھی لگی کبھی کبھی نیم کا پتا بھی کھانا چاہئے اب آئے دنیائے اردو ادب کی معتبر شخصیت کے مضمون سے استفادہ کریں جناب شمس الرحمٰن فاروقی بس نام ہی کافی ہے ان کا بعنوان ادبی تحقیق کے تقاضے آپنے جو بھی لکھا اپنے زمانے میں اسکا استقبال کیا دنیا نے میں کیا تعریف کروں سورج کو چراغ دکھانے کے برابر ہوگا اب آئیے جناب ملتے پروفیسر احمد علی فاطمی سے بعنوان مشترکہ تہذیب روایت اور حقیقت پر کئی شعراء کے اشعار اور انکے قیمتی جملوں کے حوالے سے مشترکہ تہذیب کو اجاگر آپ نے کیا جو قبل تعریف ہے

آگے ورق الٹے ہیں تو پروفیسر صغیر افراہیم سے کا مضمون بعنوان سرسید تحریک تہذیب الاخلاق کے آئینہ میں نظر آتے ہیں قدآور شخصیت جنکا کارنامہ بڑا جو آنے والی نسلیں فیضیاب ہورہی ہیں ہوتی رہیں گی آپ نے علم و ادب کی ایک دنیا بسا دی ہے ان پر لکھنے والی شخصیت کو سلام آپنے اچھے اچھے گوشوں پر روشنی کا اہتمام کیا مبارکباد
اب آئے عشرت ظفر صاحب کا مضمون کولرج اور حسن فطرت یہاں انہوں نے کولرج کی شاعری میں قدرت کے حسین شاہکار خوبصورت مناظر پھولوں پھلوں خوشبوؤں کے علاوہ کانٹے بجلیاں دھوپ آندھی پانی گویا انکی شاعری میں وہ کیفیات ہیں کہ ایسی شاعری بہت کم کم دیکھنے کو ملتی ہے جوکچھ بھی کولرج کی شاعری میں ہے قابل رشک اور مضمون نگار بھی قابلِ مبارکباد ہیں
اب آئے جناب ڈاکٹر اسلم حنیف کا مضمون احمد کمال پروازی شاعر تحیرات آپ جناب نے واقعی حیرت میں ڈالنے والی شاعری کی طرف اشارہ کیا ہے اسے پڑھنے سے حیرت کے کئی پردے وا ہوتے ہیں بہت اچھا لگا یہ مضمون اب آئے حقانی القاسمی صاحب کا مضمون بعنوان اکی ستارہ سا شب زمین سے اٹھا شبنم عشائی کی تخلیقی سانسوں کا شمار نام سے ہی ظاہر ہے عشائی کی تخلیق میں کیا ہوسکتاہے سانسوں کے سفر میں زندگی کا سفر حیات و کائنات کی ساری کیفیات کو قلم بند کرنے کا بہترین طریقۂ کار لفظوں کو برتنے سجانے کا عمل قابل انکی شاعری مطالعہ کے لئے قارئین کو دعوتِ فکر دیتی ہے اچھا مضمون ہے آنجناب قاسمی صاحب کا ،مبارکباد!
جناب پروفیسر مرزا عبدالقدوس کا مضمون کچھ لوگ جاویداں ہوئے کردار کے سببِ بہت اچھا مضمون ہے بہت اچھے ڈھنگ سے ثابت کیا آپ نے کہ اپنی کاوشوں کوششوں سے کچھ لوگ ادب میں زندہ ہیں
آپ جناب نے مسعود حساس کی کتاب جوشِ جنوں پر آپنے قلم اٹھایا تو اس کا حق ادا کردیا اللہ سلامت رکھے مسرت ہوئی آگے جناب سلیم انصاری کا مضمون بعنوان ستیہ پال آنند کا تحقیقی شعور اور عالمی عصری آگہی روشنی بولتا ہے کی روشنی میں آپ جناب نے بہت اچھا مضمون رقم کیا اس مضمون سے ہم اردو ادب والے استفادہ کرتے رہیں گے۔ سہیل انجم سے ملتے ہیں جنہوں نے حفیظ میرٹھی ایک باغی شاعر کے عنوان سے انکے باغیانہ شاعری کے کئی نمونے سمیٹ کر ہمارے اور آپکے لئے ایک اضافی معلوماتی مضمون ہے ویسے حفیظ میرٹھی کے اشعار کئی ضرب الامثال ہیں مگر میں نے اضافی کا لفظ استعمال کرکے اسکا احاطہ بڑا کیا ہے اب جناب وصی اللہ حسینی صاحب کا مضمون الیاس احمد گدی نے سنجیو کی ناول نگاری میں فکر و خیال میں یکسانیت پائے جانے کی طرف اشارہ کرتے نظر آئے جگہ جگہ مکالمے بہت حد تک یکسانیت میں پیکر تراشی بہت دلچسپ لگی اردو شاعری میں مصرعوں کا ٹکراتے دیکھا ہے اب مکالمے بھی بہت خوب
اب آئیے وصی الحق وصی کا عربی ترجمہ میخائیل نعیمہ کی تنقیدی کتاب الغربال کا مقدمہ جناب طارق منظور بعنوان کلاہ کج کا بانکپن شاعر مجروح سلطان پوری جنکی شاعری کی شہرت کہ بس نام ہی کافی ہے آنجناب منظور صاحب نے کچھ ایسے نکتے اور جملے پر چار چاند لگانے کا کام کیا ہے آپ جناب مبارکباد کے مستحق ہیں
جناب ندیم صدیقی نے ندا فاضلی کی نثر نگاری اور انکی شخصیت پر خوبصورت اندازِ بیان سے دل موہ لیا ہے ڈاکٹر خلیق انجم کی تخلیق بعنوان عزیز جھانسوی ایک مرد مجاہد شاعر پر قلم کی روشنائی کو رائیگاں نہیں ہونے دیا بہت سچا اور اچھا مضمون ہے آیئے اپنے شہر نشاط کے مشہور و معروف شاعر ادیب حبیب ہاشمی صاحب کا مضمون جناب انور جلال پوری کی شخصیت شاعری نظامت نثر نگاری جنکے نام کا چرچا کل بھی تھا آج بھی ہے اور کل بھی رہے گا ہاشمی صاحب نے انور جلال پوری پر مضمون لکھ کر ہم ادیبوں پر احسان کیا ہے
جناب ڈاکٹر کلیم قیصر نے بھی انور جلال پوری کی شاعری بعنوان سنگ میں ہیرا نکالنے کا ہنر میرا ہے آپنے اچھا مضمون قلمبند کیا ہے۔ آپ قابل مبارکباد ہیں۔ جناب شاہد جمال نے بھی اسی سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے اچھا مضمون لکھا ہے جناب نے اب اسی سلسلے کو دراز کرتے ہوئے جناب جاوید قمرنے، ان کا انٹرویو سوال وجواب کا انوکھا لگا مجھے یقیناً قارئین بھی پسند فرمائیں گے۔ اب آئے غزلوں کی برسات میں بھیگونے ہمیں اور آپ کو آرہے ہیں آفاقی شعراء کرام جناب عشرت ظفر صاحب جناب راجیش ریڈی جناب جمال قدوسی جناب فیض خلیل آبادی جناب مصداق اعظمی جناب ڈاکٹر مظفر حنفی پروفیسر حامد کاشمیری غلام مرتضیٰ راہی جناب ارتضیٰ نشاط، ظفر اقبال صاحب، جناب خورشید طلب، جناب ضیاء فاروقی، جناب واصف فاروقی، جناب مجیب بستوی، جناب سراج تنویر ،جناب ناصر شکیب ،جناب ڈاکٹر انجم بارہ بنکوی، جناب افتخار راغب، جناب ڈاکٹر قمر صدیقی، جناب عزیز نبیل، جناب حمید گوہر، ڈاکٹر ھلال نقوی، جناب سلیم صدیقی، جناب واقف انصاری، جناب سلیمان اختر ہاشمی، ڈاکٹر رضوان الرضا، ڈاکٹر شمس کمال انجم، ڈاکٹر الیاس نوید گوری، جناب زبیر گورکھپوری، ڈاکٹر عرشی بستوی ،جناب نجم الاسلام نجم، جناب وفا نقوی، جناب عبد الغفار خاں زلفی، جناب اسرار رزی ،مخترمہ ہاجرہ نور زریاب، محترمہ مینا خاں ،جناب نسیم زاہد، ڈاکٹر اسد نظامی، ڈاکٹر خالدکمال اعظمی ،التفات ماہر صاحب، جناب عثمان اترولوی ،جناب سرفرا معصوم ،جناب انصاری اشفاق، جناب فیض جونپوری، جناب آرزو اشرف سلطان پوری، جناب عارف عمر ،جناب عبدالجبار شارب ،جناب ونود کمار ھرشت ،جناب شری رام چندر راجہ، جناب ظہیر رحمانی ،محمد عادل فراز، نیا خواب عالم خورشید، منصف عتیق انظر ،مقصود بستوی محترم زاہد کونچوی اور اچھے افسانے کی دنیا کے جانے مانے ناموں میں اکیلے ادمی مشرف عالم ذوقی

ان شاعرو ںمیں ایک انمول نام چھوٹ رہا ہے تعزیر بستوی اب افسانوں میں مشرف عالم ذوقی کے بعد آئے دلچسپ کہانی ڈاکٹر ریاض توحیدی کی ’’خدا کے گھر کی تلاش ‘‘کے عنوان سے اچھی کہانی ہے۔ آیئے بعنوان ’’چراغِ فرقت ‘‘جناب معین الاسلام کا افسانہ عمدہ افسانہ ہے سراج فاروقی کا افسانہ’’ فرمان ‘‘نے متاثر کیا۔
آخر میں جناب مقصود بستوی کا پرمغز اداریہ نئی روشنی کی طرح بہت خوب بہت عمدہ ہے اتنے بڑے ضخیم رسالے پر تبصرہ میرا نا کافی ہے بہت اختصار سے کام لیا ہے ورنہ معاملہ کچھ اور ہوجاتا اس میں کمی تو رہی ہے مگر اتنا کہہ لینے دیجئے کہ یہ رسالہ بہت معلوماتی ہے اللہ کرے آئندہ شمارے کی اشاعت اور کرشماتی ہو آمین

Mob.9903511902

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *