جگت گر و شنکر اچا ریہ انٹر کالج مہند ا ول میں بھاجپا یو ا سمیلن ،بی جے پی کارکنان کا ہنگا مہ

رپورٹ زبیر احمد

Asia Times Desk

بستی زون /مہندا ول ،سنت کبیر نگر (ایشیا ٹائمز ) بھا جپا یو ا سمیلن ،کار کنوں کے درمیا ن ہنگا مے کی بھینٹ چڑھ گیا جگت گر و شنکر اچا ریہ انٹر کالج مہند ا ول میں منعقد بھاجپا یو ا سمیلن ،بی جے پی کارکنان کے ہنگا مہ کی بھینٹ چڑھ گیا میٹنگ میں گزشتہ ماہ ضلع منصوبہ کمیٹی کی کلکٹریٹ ہا ل میں منعقدہ میٹنگ میں ایم پی شر د تر پاٹھی اور بی جے پی کے ہی ایم ایل اے راکیش سنگھ بگھیل کے درمیان جوتم پانے زار کے واقعہ کو ایم ایل اے با گھیل کے حامی ابھی بھول نہیں پانے تھے کہ پروگرام میں بی جے پی کے ریاستی صدر مھیندر ناتھ پانڈ ے کے پہونچنے سے قبل وہاں موجود بی جے پی کارکنان نے موجودہ ایم پی کے خلاف مردہ باد کے نعرے لگاے اور انکے خلاف نازیبا کلما ت کہے اور آپے سے باہر هو کر پنڈ ا ل میں سجی کرسیو ں کو توڑ ڈالا .

صورت حال کو بگڑ تا دیکھ کر ا علی افسران کو ا طلا ع دی گیی ا علی افسر ا ن کے پہو نچتے ہی مور چہ سنبھال لیا گیا تاھم مزے کی بات یہ ھے جس وقت یہ سب کچھ هو رہا تھا تو اس وقت کالج کے میدان میں بی جے پی کے ضلع صدر سیٹ بھان را ے اور حلقہ کے ایم ایل اے دگ و جے سنگھ نارا ین موجود تھے اور خاموش تما شا ی بنے ہوۓ تھے ،ریاستی صد ر مھیندر ناتھ پانڈ ے کے پنڈ ا ل میں پہنچنے سے قبل ہی ہوے اس شرم ناک واقعہ نے پارٹی کی اندر و ن خانہ چل رہی جنگ نے پول کھول کر رکھ دیا،حالات کے مد نظر ایس ڈی ایم مہندا ول نے سمیلن کو رد کر نے کا حکم دے دیا ،اس حادثہ کے بعد سنت کبیر نگر سے ٹکٹ حاصل کرنے والے بی جے پی امید وا روں کو ایک اور جھٹکا لگا .

امید ھے کہ اب اور انتظار کر نا پڑے گا ،بی جے پی کے ضلع صد ر سیت رام را ے نے سخت نا ر ا ضگی کا اظھار کرتے ہوۓ کہا کہ آج کا یہ حادثہ انتہائی گھنا ؤ نا ھے جو قابل معافی نہیں ھے ،انہوں نے کہا کہ قصور وارو ں کے خلاف تنظیمی کارر وا ی کی جائے گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *