تحقیقی کتاب ‘دعوت اسلامی کی ترسیل و ترویج میں سہ روزہ دعوت کا کردار’ کا رسم اجرا

Asia Times Desk

 کانپور : حق ایجوکیشن اینڈ رسرچ فاﺅ نڈیشن کانپور کے زیر اہتمام ڈاکٹر انعام الرحمان رفیقی کی کتاب کا اجرا کیا گیا اس تقریب میں مولانا خالد سیف اللہ رحمانی اور پروفیسر اخترالواسع موجود تھے۔ پروفیسر اختر الواسع نے ڈاکٹر انعام الرحمان رفیقی کے علمی شغف اور موضوع سے خصوصی دلچسپی کا ذکر کرتے ہوئے اس کتاب کے لیے خصوصی مبارک باد دی ۔

انہوں  نے کہاکہ سہ روزہ دعوت اخبار ایک جماعت اسلامی ہند کا آرگن ہی نہیں ہے بلکہ وہ اسلامیان ہند کا نقیب اور ترجمان بھی ہے۔  انھوں نے مزید کہا کہ اس اخبار نے علم و تحقیق کی ایک نئی راہ فراہم کی ہے جس سے دعوت کے میدان میں سرگرم جماعتیں اور افراد اپنا محاسبہ بھی کر سکتے ہے ۔

اور یہ بھی دیکھ سکتے ہیں کہ آزاد ہندوستان میں قافلہ سخت جاں کن کن راہوں سے گزرا ہے. انھوں نے اس کے لیے انعام الرحمن کو مبارک باددی اور اس پر خوشی کا اظہار کیا کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی کے شعبہ اسلامک اسٹدیز نے ایسے اہم موضوع کو تحقیق کے لیے منتخب کیا۔

مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ گزشتہ نصف صدی کی دعوتی سرگرمیوں کی ایک اہم روداد سہ روزہ دعوت کے اوراق میں محفوظ ہے اس تحقیقی کام کی وجہ سے اب ان کا استفادہ آسان ہوگیا ہے. میں سمجھتا ہوں کہ اس موضوع پر دل چسپی رکھنے والوں کے لیے یہ کتاب بہت اہم ہوگی۔

اس موقع پر غور و فکراور جدوجہد کرنے والوں کے لیے یہ کتاب بہت مفید ہوگی ۔پروگرام کے صدر اور فاﺅنڈیشن کے چیرمین مولانا محمد متین الحق اسامہ قاسمی نے کہا کہ یہ ایک اہم کتاب ہے.

اور کافی سنجیدگی سے تحریرکی گئی ہے۔اس موقع پر صدیق فیض عام انٹر کالج کانپور کے منیجر شیخ مصباح الحق ایڈوکیٹ نے مبارک باد د ی اور خوشی کا اظہار کیا ۔اس موقع پر عمائدین شہر اور دیگر علمی و ادبی شخصیات موجود تھیں۔ آخر میں کتاب کے مصنف ڈاکٹر انعام الرحمن نے مہمانوں اور حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *