“تربیت اولاد اور ہماری ذمہ داریاں”

تعارف کتب

Asia Times Desk

تربیت اولاد پر ہماری كتاب “تربیت اولاد اور ہماری ذمہ داریاں” الحمد للہ چھپ كرتیار ہے۔ یہ كتاب دلہی میں “رحیق گلوبل اسكول” شاہین باغ، نئی دلہی اورپٹنہ میں السلام سوشل فاؤنڈیشن، پٹنہ سے حاصل كی جاسكتی ہے۔ اس كتاب كا پیش لفظ عظیم داعی واسكالر جناب معراج عالم تیمی حفظہ اللہ نے لكھا ہے۔ اس كتاب كی سیٹنگ جناب عاصم،Mohammad Asimریاض نے كی ہے۔ كور ٹائٹل ممبئی كے مایہ ناز ڈیزائنر جناب شیخ محمود احمد Abu Aban نے تیار كیا ہے۔اس كتاب كے اہم مشتملات درج ذیل ہیں۔
• اس كتاب میں اخلاقی، ادبی، جسمانی، جنسی، عقلی ، نفسیاتی، فقہی اور عقیدہ كی تربیت پر روشنی ڈالی گئی ہے۔
• بچوں كے رویاتی بگاڑاور اس كےعلاج واصلاح كی تدابیر كے سلسلے میں قیمتی معلومات پیش كی گئی ہیں۔
• غلطیوں كے ارتكاب پر بچوں كی اصلاح كے طریقےبیان كیے گئے ہیں۔
• تربیت كے رہنما اصول و ضوابط اور اہم ہدایات حوالۂ قرطاس كیے گئے ہیں۔
• نئی نسل میں بڑھتے انحراف كے اسباب اور اس كے علاج كا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے۔
• بچوں كو ایك شیڈول كا عادی بنانےكے سلسلے میں اہم ہدایات حوالۂقرطاس كی گئی ہیں۔
• متوازن غذا ، بچوں كی صحت اور ٹیكہ كاری وغیرہ سے متعلق میں ضروری معلومات قلمبند كی گئی ہیں۔
• ولادت سے قبل اورولادت كے بعد بچوں كے حقوق اور نومولود كے احكام بیان كیے گئے ہیں۔
• یہ كتاب ہر گھر كی ضرورت ،ہرفرد كا خزینہ اورہر گارجین ووالدین كے لیے اہم سرمایہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *