فارغین مدارس کے لیے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں عصری علوم کے حصول کا سنہری موقع; برج کورس میں داخلے کا شیڈول جاری آن لائن فارم بھرنے کی آخری تاریخ 15؍ مئی 

Asia Times Desk

علی گڑھ: (ایشیا ٹائمز) علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں فاغین مدارس کے لیے 2013میں قائم کئے گئے یک سالہ برج کورس میں تعلیمی سال  ۲۰۔۲۰۱۹ء کے لیے داخلے کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔

آن لائن فارم پُر کرنے کی آخری تاریخ 15 مئی  ہے۔ رابطۂ عامہ برج کورس کی جانب سے جاری ایک پریس ریلیز میں یہ اطلاع دی گئی۔

اس پریس ریلیز کے مطابق تحریری مقابلہ جاتی داخلہ امتحان ۱۴؍ جون ۲۰۱۹ء کو ہوگا اور پھر انٹرویو کے بعد داخلہ کے لیے کامیاب امیدواران کی لسٹ جاری کی جائے گی۔ فارغین مدارس کے لیے یہ سنہری موقع ہے کہ وہ اس کورس سے فائدہ اٹھاکر عصری علوم کے کسی بھی سبجکٹ میں گریجویشن کرنے کے اہل ہوسکیں گے۔

اس کورس کا بنیادی مقصد بیدار مغز اور خداترس علماء وعالمات کی ایک ایسی نسل تیار کرنا ہے جو انگریزی زبان پر قدرت کاملہ کے ساتھ عہد جدید کے مسائل سے پوری طرح آگاہ ہو۔ اور طلباء وطالبات انگریزی زبان وادب ، انفارمیشن ٹکنالوجی، مختلف سماجی وعمرانی علوم کے ساتھ نقد ونظر کے طریقوں اور غوروفکر کے عصری تقاضوں سے واقف ہوں۔

برج کورس کے معاون رابطہ عامہ آفیسر اور اکیڈمک سپروائزر ڈاکٹر محمد احمد نے اپنی پریس ریلیز میں کہا ہے کہ برج کورس کے فارغین جن کی تعداد تقریباً پانچ سو ہے، ان میں درجنوں طلباء وطالبات انگریزی زبان وادب ودیگر مغربی زبانوں، سماجی علوم کے مختلف مضامین کے علاوہ شعبۂ قانون اور بزنس مینجمنٹ میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ اس کورس کے کامیاب مستفید ین کو برج کورس ۔

سینئر سکینڈری اسکول سر  ٹیفکیٹ (آرٹس اور سوشل سائنس) سے نوازا جاتا ہے۔ ڈاکٹر احمد نے اپیل کی ہے کہ ملک کے طول وعرض میں پھیلے ہوئے تمام مسالک ومشارب کے فارغین وفارغات زیادہ سے زیادہ تعداد میں داخلہ فارم پُرکریں اور ملک وملت کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے امیدظاہر کی کہ ارباب مدارس اپنے طلباء وطالبات کو اس کورس کی جانب راغب کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ داخلہ کی تفصیلات یونیورسٹی سائٹ www.amu.ac.inپر دیکھی جاسکتی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *