ووٹوں کی گنتی کی تمام تیاریاں مکمل

Asia Times Desk

ئی دہلی،22مئی (یو این آئی)17 ویں لوک سبھا کی 542 سیٹوں اور چارریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے بعد جمعرات کو ہونے والی ووٹ شماری کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ ووٹوں کی گنتی پہلے کی طرح ہی ہوگی اور گنتی پوری ہونے کے بعد ہی وی وی پی اے ٹی کی پرچیوں کو ایم وی ایم سے ملایا جائے گا۔
ووٹوں کی گنتی شروع ہونے کے وقت وی وی پی اے ٹی کی پرچیوں کا ای وی ایم سے توثیق کے لیے 22اپوزیشن پارٹیوں کے مطالبے کو ٹھکرانے کے بعد کمیشن نے پہلے کی طرح ہی ووٹوں کی گنتی کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بارے میں تمام ضروری ہدایات دی گئی ہیں۔
ووٹوں کی گنتی جمعرات کی صبح آٹھ بجے سے ہوگی۔ پورے ملک میں بنائے گئے ووٹوں کی گنتی کے مراکز پر بڑی تعداد میں سکیورٹی اہلکار تعینات کردیے گئے ہیں اور میڈیا کے لیے بھی خبروں کی حصولیابی کے لیے ضروری سہولیات مہیا کرائی گئی ہیں۔ ایمرجنسی کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بھی ہر طرح کا انتظام کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *