دہلی  کے وگیان بھون میں دہلی اقلیتی کمیشن کی کا نفرنس آج : اقلیتوں کی بہتری کے لیے کام کرنے والوں کو12 زمروں میں ملے گا ایوارڈ 

ایوارڈ یافتگان میں نیوز پورٹل صدیٰ ٹوڈے کی ایڈیٹر وسیم راشد ،روزنامہ انقلاب کے فرزان قریشی، ہندی روزنامہ پرایوکتی کے گلزار احمد، زی میڈیا کے محمد شعیب اور نیوز ۱۸ کے خرم علی شہزاد کانام بھی ہے شامل

Asia Times Desk

نئی دہلی: دہلی اقلیتی کمیشن نے اس سال سے ایوارڈز دینے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ یہ انعام اقلیتوں میں بہترین کارکردگی کرنے والوں کے لئے ہیں لیکن این جی اوز ، فرقہ وارانہ ہم ٓہنگی اور حقوق انسانی کے لئے کام کرنے والوں میں اکثریتی افراد کو بھی شامل کیا گیا ہے۔اس سال کے ایوارڈز کے زمرے یہ ہیں: تعلیمی امتیاز (ہائی اسکول اور انٹر میڈیٹ میں بہترین نمبر لانے والے طلبہ وطالبات)، اساتذہ ٔ امتیاز، ممتاز اسکول، معاونین اقلیت، فرقہ وارانہ یکجہتی کے چیمپئن، حقوق انسانی کے چیمپئن، کمیونٹی سروس، اہمیت کے حامل صحافی، ممتاز این جی اوز، اردو اور پنجابی کو فروغ دینے والے، ممتاز کھلاڑی اور خصوصی ایوارڈز۔

انعام پانے والے بچوں میں عائشہ شمیم (رابعہ گرلز اسکول ) شامل ہے جس نے اس سال ہائی اسکول کے امتحان میں اعلیٰ ترین نمبر حاصل کئے۔ ان میںبچوں کا گھر دریا گنج کی دو طالبات شہناز اور روزی بھی شامل ہیں جنہوں نے غیر معمولی حالات کے باوجود بہترین تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

بہترین اسکولوں میں بلی ماران کا رابعہ گرلز اسکول اور حضرت نظام الدین کا نیو ہورائزن اسکول شامل ہیں جبکہ معاونین اقلیت کے زمرے میں جامعہ کوآپریٹیو بینک، ڈاکٹر ظفر محمود (صدر زکوٰۃ فاؤنڈیشن) اور فرقہ وارانہ یکجہتی کے لئے سرگرم لوگوں میں ڈاکٹر مفتی مکرم احمد شاہی امام مسجد فتحپوری، فیصل خان (خدائی خدمت گار) ، سوامی اگنی ویش اورپروفیسر ویپن ترپاٹھی کے ساتھ آسنسول کے امام امداد الرشیدی شامل ہیں جنہوں نے اپنے بچے کے قتل کے باوجود اپنے شہر میں دنگا نہیں ہونے دیا ۔ اس زمرے میں نینی تال کے پولیس سب انسپکٹر گگن دیپ سنگھ بھی شامل ہیں جنہوں نے جان پر کھیل کر ایک مسلم نوجوان کو ہجومی مجمع سے بچایا۔

حقوق انسانی کے چمپئنز میں انہد کے سابق مینجنگ ٹرسٹی اویس سلطان خان، جون دیال، کولن گونزالویس، اور روی نائر شامل ہیں اور ممتاز کمیونٹی سروس کرنے والوں میں ارتضیٰ قریشی کی قائم کردہ تنظیم مرہم، گردوارہ بنگلا صاحب میں ڈیرا کرسیوا کے مکھی بابا بچن سنگھ اور غریبوں کو اسپتالوں میں مفت بستر دلانے والے کپل چوپڑا شامل ہیں۔
اہمیت کے حامل صحافیوں میں روزنامہ انقلاب کے فرزان قریشی، ہندی روزنامہ پرایوکتی کے گلزار احمد، زی میڈیا کے محمد شعیب اور نیوز ۱۸ کے خرم علی شہزاد شامل ہیں جو اقلیتوں کے مسائل اور خبریں کور کرتے رہتے ہیں۔

ممتاز این جی اوز میں ہمدرد فاؤنڈیشن کی بزنس اینڈ ایمپلائمنٹ بیورو، ہیومن ویلفیر فاؤنڈیشن، انڈین سوشل انسٹی ٹیوٹ، اور روشن این جی او انعام یافتگان میں شامل ہیں۔
اردو اور پنجابی کے فروغ کے لئے کوشاں شخصیات میں سنجیو صراف (ریختہ)، گیانی ترسیم سنگھ، حکیم سید احمد خان اور فاروق ارگلی انعام حاصل کرنئے والوں میں شامل ہیں۔ کھلاڑیوں میں دو معذور کھلاڑی جوگندر سنگھ سالوجا اور ایریک پال شامل ہیں جو معذوری کے باوجود اپنی قومی اور بین الاقوامی شناخت بنا چکے ہیں۔

خصوصی ایوارڈز میں گجرات کے ایک آٹو ڈرائیور کی بیٹی آفرین شیخ ،جس نے گجرات بورڈ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی ، شبیر شاہ کی بیٹی سما شیخ جس نے کشمیر بورڈ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی اور بچوں کا گھر دریا گنج شامل ہیں جس کی دو بچیوں نے اعلیٰ ترین تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

یہ انعامات پیر کے روز وگیان بھون میں دہلی اقلیتی کمیشن کی سالانہ کانفرنس کے دوران دئے جائیں گے جس میں چیف گیسٹ دہلی اسمبلی کے اسپیکر رام نوا س گوئل اور نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا ہیں اور مہمانان خصوصی میں وزیر مالیات کیلاش گہلوٹ ، وزیر رفاہ عامہ راجندر پال گوتم اور پلاننگ کمیشن کی سابق ممبر ڈاکٹر سیدہ سیدین حمیدشامل ہیں۔

اس کانفرنس میں صدر اقلیتی کمیشن ڈاکٹر ظفرالاسلام خان کمیشن کی پچھلے ایک سال کی کارکردگی کے بارے میں رپورٹ پیش کریں گے اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سیاسیات کے استاد پروفیسر آفتاب عالم قومی اور بین الاقوامی تناظر میں اقلیتوں کے حقوق کے بارے میں سیر حاصل لیکچر دیں گے۔

انعامات کی مکمل لسٹ درج ذیل ہے 
دہلی اقلیتی کمیشن ایوارڈز ۲۰۱۸
۱۔تعلیمی امتیاز
عائشہ شمیم : رابعہ گرلز پبلک اسکول، بلی ماران، ہائی اسکول امتحان 97.6%
اشوندر کور : ماتا گورجری پبلک اسکول، گوردوارا سنگھ سبھا، گریٹر کیلاش۔۱ سینئر سیکنڈری امتحان 97.2%
سمونیل جساوالا : دی انڈین اسکول ، جوسپ بروز ٹیٹو مارگ، ہائی اسکول امتحان 96.75%
مریم احمد : ڈی پی ایس متھرا روڈ، ہائی اسکول امتحان 96.7%
ڑان ماریا ڈی سوزا : ماؤنٹ سینٹ میریز اسکول، دہلی کینٹ، سینئر سیکنڈری امتحان 96.4%
باقر ریاض :راجکیا پرتیبھا وکاس ودیالیہ، سورج مل وہار، سینئر سیکنڈری امتحان 96.2%
مشارخان : اسپرنگ ڈیل اسکول، پوسا روڈ ، ہائی اسکول امتحان 96%
اسپنٹا جساوالا : دی انڈین اسکول، جوسپ بروز ٹیٹو مارگ سینئر سیکنڈری امتحان 95.75%
الینا ورگھیز : سینٹ میریز سینئر سیکنڈری اسکول، ہائی اسکول امتحان 95.6%
فرزم خان : اسپرنگ ڈیل اسکول، پوسا روڈ، سینئر سیکنڈری امتحان 95.4%
گلوریا تھامس : سینٹ میریز سینئر سیکنڈری اسکول، سینئر سیکنڈری امتحان 95.4%
شہناز : بچوں/بچیوں کا گھر، دریا گنج، گورنمنٹ گرلز، سینئر سیکنڈری اسکول پنامہ بلڈنگ، جامع مسجد۔دہلی۔سینئر سیکنڈری امتحان 94.4%
دیشا جین : جین بھارتی مرگاوتی ودیالیہ، سینئر سیکنڈری (کامرس) امتحان 94.4%
گورو جین : جین بھارتی مرگاوتی ودیالیہ، سینئر سیکنڈری (سائنس) امتحان 94.4%
انشا میری اسٹیفن : سینٹ میریز سینئر سیکنڈری اسکول۔سینئر سیکنڈری (سائنس) امتحان 94%
روزی : بچوں/بچیوں کا گھر، دریا گنج، گورنمنٹ گرلز سینئر سیکنڈری اسکول، پناما بلڈنگ،جامع مسجد، دہلی سینئر سیکنڈری امتحان 93.6%
چرن دیپ کور : گورو نانک پبلک اسکول، راجوری گارڈن۔سینئر سیکنڈری امتحان 93.2%
انیشا رودریگز : سینٹ مائکلز، پوسا روڈ، ہائی اسکول امتحان 92.6%
ہرنیت کور : گورو نانک پبلک اسکول، پیتم پورا ، سینئر سیکندری اسکول امتحان 92.6%
راج پریت کور : گرو نانک پبلک اسکول، راجوری ، ہائی اسکول امتحان 92.4%
سیمر پریت کور : گرونانک پبلک اسکول، پشپانجلی انکلیو، پیتم پورا ، ہائی اسکول امتحان 92.2%

۲۔اساتذۂ امتیاز
مسز رکشانا شروف : فیکلٹی ممبر، انگلش ڈپارٹمنٹ، لیڈی شری رام کالج ،نئی دہلی
مسز فرح ساجد : پرنسپل ،اینگلو عربک ماڈل اسکول ،اجمیری گیٹ
معین الدین : پی جی ٹی، تاریخ، گورنمنٹ، ایس بی وی ،جعفرآباد
ڈاکٹر مسز سرجیت کوہلی : پرنسپل، شری گورو تیغ بہادر تھرڈسنٹینری خالصہ ایس ایس اسکول
ڈاکٹر جسوندرسنگھ: پرنسپل، شری گورو تیغ بہادر خالصہ کالج، ڈی یو
ہرویندر کور : گرو نانک پبلک اسکول
مسز کرمان مہتا : مصنفہ ، غزل سرا اور استاذ موسیقی
ڈاکٹر انیکانت جین : پروفیسر، جین فلاسفی، ایس ایل بی ایس آر سنسکرت ودیا پیٹھ
ڈاکٹر ویر ساگر جین : پروفیسر ایس ایل بی ایس آر سنسکرت ودیا پیٹھ
مس پریما البوکیرک : پریزینٹیشن کانوینٹ سینئر سیکنڈری اسکول ، پرانی دہلی
دلجیت کور بھنڈاری ، پرنسپل : ماتا گرجری پبلک اسکول

۳۔ممتاز اسکول
رابعہ گرلز پبلک اسکول، بلی ماران (پرنسپل: ناہید عثمانی)
نیو ہورائزن اسکول، متصل مقبرہ ہمایوں (پرنسپل :سلیکھا مہرا)
گورو ہرکشن پبلک اسکول پنجابی باغ (پرنسپل : مسز ٹی۔ پی۔کے۔ گجرال)
جین بھارتی مریگا وتی ودیالیہ (پرنسپل: مس انوپما بھاردواج)
پریزینٹیشن کانونٹ سینئر سیکنڈری اسکول، پرانی دہلی (پرنسپل: سینئر جیوتی سسٹر)
سینت میریز سینئر سیکنڈری اسکول ، مایور وہار (پرنسپل :سینئر السی سسٹر)

۴۔معاونین اقلیت
جامعہ کوآپریٹیو بنک (چیئرمین: مرزا قمرالحسن بیگ)
ڈاکٹر سید ظفر محمود (صدر : زکوٰۃ فاؤنڈیشن آف انڈیا)
عبدالرشید اگوان (صدر: انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز اینڈ ایڈووکیسی وغیرہ)
شوکت مفتی (ایکزیکیوٹیو سکریٹری: بی اینڈ بی، ہمدرد فاؤنڈیشن)
راجیو موزس راؤ
ارون موزہی رمیش ایڈووکیٹ
پاسٹر کرن وی ایس، ایڈووکیٹ
ونے کے اسٹیفن (ہیلپنگ ہینڈس)
روبن ہیبو، آئی پی ایس (ہیلپنگ ہیلنڈس)
ڈاکٹر سدھیر جوزف (ڈائریکٹر: سینٹ اسٹیفنس ہاسپٹل، تیس ہزاری، دہلی)
گریس سکسینہ (صدر: ہیل این جی او)
فادر تھومس وی کننکال ایس جے : ماہر تعلیم موٹی ویشنل ٹرینر، بانی این جی اوز
سیس گنج سیواجتھا
جاپجی فاؤنڈیشن (صدر: ایس پرمیندر سنگھ ، جنرل سکریٹری: ایس پرتپال سنگھ)
جپ جاپ سیوا ٹرسٹ (صدر: ایس۔ستنام سنگھ)
ایس۔اندرجیت سنگھ مونٹی (ایکزیکیوٹیو ممبر، ایس جی ایم سی)
ایس۔امرجیت سنگھ ملی (صدر : شری گروسنگھ سبھا، شام نگر)
ایس بلدیو سنگھ ، پرنسپل :گورمت ودیا کیندر ، اندھیر یا موڑ، مہرولی
بھدانت آنند ، صدر: بدھا شانتی آنند مشن ٹرسٹ آف انڈیا
بھدانت بدھا کیرتی
سادھوی سمتا شری (مانو مندر مشن ٹرسٹ)
پرتھم متل (سی ای او اینڈ لیگل ہیڈ ، اکھل بھارتیہ ارائز فاؤنڈیشن)
اقرا قریشی ، بزنس اینڈ امپلائمنٹ بیورو، ہمدرد فاؤنڈیشن
شفیع دہلوی (سوشل ورکر)
سید حسن اکبر (جن مانس سوسائٹی فار سوشل اینڈ انوائرنمنٹل کاز)
منظر علی (ظرف ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی)

۵۔فرقہ وارانہ یکجہتی کے چیمپئن
خواجہ سید محمد نظامی (سجادہ نشین درگاہ حضرت خواجہ نظام الدین اولیائ)
ڈاکٹر مفتی مکرم احمد (شاہی امام مسجد فتحپوری)
آرچ بشپ انل کوٹو (آرچ بشپ آف دہلی)
فیصل خان(خدائی خدمت گار/نیشنل الائنس آف پیوپلز مومنٹ)
مس رنجیت کور(ممبر ڈی ایس جی ایم سی)
ایس ہرمندر سنگھ (آئی ٹی پروفیشنل، کنوینر، یونائیٹڈ سکھ مشن)
ایس گوروندر سنگھ کوہاٹ
جگمندر سنگھ (مینجمنٹ گورو)
آچاریہ لوکیش منی (چیئرمین آف اہمسا وشو بھارتی)
سوامی اگنی ویش (سوشل ریفارمر)
پروفیسر وپن ترپاٹھی (آئی آئی ٹی دہلی، ڈپارٹمنٹ فزکس)
مولانا امداد الرشیدی (امام، نورانی مسجد، آسنسول، مغربی بنگال)
گگن دیپ سنگھ (سب انسپکٹر، رام نگرپولیس اسٹیشن ،ضلع نینی تال)
فادر وکٹر ایڈوین (ودیا جیوتی کالج آف تھیالوجی، دہلی)

۶۔حقوق انسانی کے چیمپئن
اویس سلطان خان (سابق مینجنگ ٹرسٹی، انہد)
جان دیال (سینئر صحافی ، حقوق انسانی و سیاست کے ایکٹیوسٹ، اقلیتوں کے لئے کام کرنے والے)
ابوبکر سباق، ایڈوکیٹ (اے پی سی آر)
کولن گونسالوس (سینئر ایڈوکیٹ، سپریم کورٹ، بانی ہیومن رائٹس لائ￿ نیٹورک)
تہمینہ اروڑا، ایڈوکیٹ (ماہرآئینی قانون اور وکیل حقوق انسانی )
مسز ماجا دارووالا (سینئر کنسلٹنٹ، کامن ویلتھ ہیومن رائٹس انیشئیٹو)
روی نائر (اکزیکیوٹیو ڈائرکٹر ، ساؤتھ ایشیا ہیومن رائٹس ڈاکیومینٹیشن)
ایس کلجیت سنگھ سچدیوا (لائر اینڈ سوشل ایکٹیوسٹ)

۷۔کمیونٹی سروس
بابا بچن سنگھ (مکھی، ڈیرا کارسیوا، گرودوارہ بنگلہ صاحب)
مرہم (بانی وصدر: ارتضیٰ قریشی)
کپل چوپڑا (چیریٹی بیڈس ڈاٹ کام)
جسبیر سنگھ بجاج (ایڈیشنل چیف سکریٹری/ ریزیڈینٹ کمشنر، تمل ناڈو گورنمنٹ، دہلی)
ایس گوردرشن پال سنگھ (صدر: انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف گورمت اسٹڈیز (آئی آئی جی ایس)
ایس کلدیپ سنگھ چنا
ایس من پریت سنگھ ساہنی
کنولجیت سنگھ

۸۔اہمیت کے حامل صحافی
اینٹو اکارا (مصنف اور بین الاقوامی صحافی)
فرزان قریشی (انقلاب دہلی)
ڈاکٹر وسیم راشد (صدی ٹوڈے ، سابق ایڈیٹر، چوتھی دنیا)
محمد شعیب (سینئر کر سپانڈنٹ، زی میڈیا)
خرم علی شہزاد (نیوز ۸۱ اردو)
مسز کلوندر کور دیول (پنجابی ٹربیون)
ایس جگتار سنگھ (اجیت نیوز پیپر)
نووی کپاڈیا (اسپورٹس جرنلسٹ، مصنف)
گلزار احمد (پرایکتی)

۹۔ممتاز این جی اوز
اہمسا وشو بھارتی (اولڈراجندر نگر، نئی دہلی)
بزنس اینڈ ایمپلائمنٹ بیورو (ہمدرد فاؤنڈیشن)
ہیومن ویلفیئر فاؤنڈیشن (چیئرمین: پروفیسر منظور احمد آئی پی ایس، ریٹائرڈ)
انڈین سوشل انسٹی ٹیوٹ (صدر: فادر جارج پیٹری ایس جے)
چیتنالیہ (ڈائریکٹر: فادر سواری راج)
صادق مسیح میڈیکل سوشل سروینٹ ایس او سی (سی ای او: ونے کے اسٹیفن)
متر فاؤنڈیشن (صدر: ایس سربجیت سنگھ)
ماتا بینیت کور ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر اسوسی ایشن (صدر: شری پرم جیت سنگھ کھورانا)
بیتیا فاؤنڈیشن (چیئر پرسن: ڈاکٹر جیوتسناجین)
پارزور (صدر: ڈاکٹر شرناز کاما)
سمرن پان فاؤنڈیشن (چیف ایکزیکیوٹیو: مسز شیرنا واڈیا)
دہلی کمپٹیٹیو اینڈ ووکیشنل سوسائٹی (صدر : ڈاکٹر ڈی کے پانڈے
روشن این جی او (صدر: مشرف حسین)

۱۰۔اردو اور پنجابی کو فروغ دینے والے
سنجیو صراف (ریختہ)
گیانی ترسیم سنگھ (سابق چیئرمین، دھرم پرچار کمیٹی، ڈی ایس جی ایم سی)
حکیم سید احمد خاں (سی سی آر یو ایم)
فاروق ارگلی (ممتاز اردو قلم کار، براڈکاسٹرو صحافی)
ڈاکٹر رینوکا سنگھ ، صدر پنجابی ساہتیہ سبھا دہلی

۱۱۔ممتاز کھلاڑی
جوگیندر سنگھ سالوجا (پیرااو لمپین )
ایرک پال (نیشنل ریکارڈ ہولڈر)
ایس زورآور سنگھ (آئی جی ٹی پی ای ایس ایس، دہلی یونیورسٹی)
ایس پنکیرت سنگھ(گورو نانک پبلک اسکول ،پیتم پورا)
آفتاب سیفی (انٹرنیشنل گولڈمیڈلسٹ)
رضوانہ خان (کوہ پیما)
آرزو سیفی (شوٹر)
ایس، مندیپ سنگھ (نیشنل پلیئر ، جمپ روپ)

۱۲۔خصوصی ایوارڈز
آفرین شیخ (گجرات بورڈ ہائی اسکول ایکزامسزٹاپر ۸۱۰۲)
سما شاہ (جموں وکشمیر بورڈ سینئر سیکنڈری ایکزامز ٹاپر ۸۱۰۲)
بچوں کا گھر، دریا گنج/ بچیو ں کا گھر، مٹیا محل
اکرام الحق (مشن تعلیم)
مس وینیت کور (میتھ میٹکس اولمیپاڈ)
اقصیٰ سکندر (سینئر سکنڈری امتحان ۷۱۰۲ میں اردو میں ۱۰۰ فیصد نمبر)
یمنی ارشاد (انٹر نیشنل سوسائٹی فار اولمپیاڈ ۲۰۱۸ میں دوسری رینک)
(ختم)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *