دہلی اقلیتی کمیشن اگلے ہفتے ایک بڑی کانفرنس منعقد کر رہاہے

Asia Times Desk

نئی دہلی: اقوام متحدہ کے اعلان کردہ یوم اقلیت کو مناتے ہوئے دہلی اقلیتی کمیشن اگلے ہفتے ایک بڑی کانفرنس منعقد کر رہاہے جس میں اقلیتوں کے بارے میں قومی اور بین الاقوامی تناظر میں سیر حاصل گفتگو ہوگی۔ کانفرنس مین ہندوستان میں اقلیتی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھی گفتگو ہوگی۔ کانفرنس میں شرکت کرنے والے مقررین میں پروفیسر زیڈ۔ ایم خان،

سالار خان ایڈوکیٹ، وینود سی وی اور ایس۔ ھرپال سنگھ شامل ہیں۔ کانفرنس کے مہمان خصوصی دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا ہوں گے۔ یہ کانفرنس۲۰ دسمبر کو شام کے چار بجے انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر واقع لودھی روڈ میں منعقد ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *