ایشیا ٹائمز کے اسپیشل کرسپانڈینٹ زبیر خان سعیدی کو صد مہ

Asia Times Desk

نئی دہلی : (ایشیا ٹائمز)  ایشیا ٹائمز کے اسپیشل کرسپانڈینٹ زبیر خان سعیدی کے بڑے بھائی کی اہلیہ حنا اشراق عمر 42 سال کا طویل علالت کے بعد آج دہلی کے اپولو اسپتال میں انتقال ہوگیا ۔ انا للہ و انا الیہ راجعون ،  مرحومہ گزشتہ ایک برس سے  کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں ، پیچلے سال 8 فروری کو انہیں دہلی کے اپولو میں داخل کیا گیا تھا ۔

مرحومہ کو ہاجکنس لمفوما نامی بلڈ کینسر کا عارضہ تھا جس کی شناخت فروری 2018 میں ہوئی تھی، اپولو ہاسپٹل کے معروف ڈاکٹر ہرش دووا ان کا علاج کررہے تھے،  370 دن تک لمبے علاج کے بعد آج صبح ساڑھے گیارہ بجے انہوں نے آخری سانس لی۔

مرحومہ نے ابتدائی تعلیم درسگاہ اسلامی ککلرالہ سے اور بقیہ تعلیم جامعتہ الصالحات رام پور سے حاصل کی  تھی ، پسماندگان میں ایک بیٹی ہے ۔

مرحومہ کے والد إشراق علی خان سن انیس سو ساٹھ کی دہائی میں جب ککرالہ میں جماعت اسلامی ہند کو ابتدائی دنوں میں بڑی مشکلات کا سامنا درپیش تھا اس وقت ان کے بڑے بھائی مرحوم حاجی ننھے خان اور ان کے تمام اہل خانہ نے جماعت کا کافی تعاون کیا تھا۔

مرحومہ جماعت اسلامی ہند کے سینئر ترین رکن عبید الرحمٰن خان کے تیسرے بیٹے خالد خان کے نکاح میں تھیں ۔  اللہ  مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور پسمانگان کو صبر جمیل عطا کرے ۔۔۔ آمین

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *