امیہ خان ‘حجاب’ معاملے میں دہلی اقلیتی کمیشن نے یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کو نوٹس جاری کیا

Asia Times Desk

نئی دہلی: پچھلے دنوں جامعہ ملیہ اسلامیہ کی طالبہ امیہ خان کو یوجی سی نٹ کے امتحان میں ان کے حجاب کی وجہ سے شرکت سے منع کردیا گیا۔ مذکورہ امتحان کے روہنی سنٹرمیں ۲۰؍ دسمبر کویہ واقعہ پیش آیا جس کی وجہ سے مذکورہ طالبہ کے مستقبل پر اثر پڑ سکتا ہے۔ ایساہی واقعہ گوا میں بھی مذکورہ امتحان کے لئے شریک ہونے کی خواہشمند ایک مسلم خاتون کے ساتھ ہوا۔

دہلی کے واقعے کے سلسلے میں از خود نوٹس لیتے ہوئے دہلی اقلیتی کمیشن نے یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کے سکریٹری کو نوٹ بھیج کر کہا ہے کہ یہ واقعہ صریحا ایک مذہبی اقلیت سے تعلق رکھنے والی طالبہ کے ساتھ بھید بھاؤ کا معاملہ ہے اور اسے قومی دھارے سے الگ رکھنے کی کوشش ہے۔ مزید برآں یہ عمل کیرالا ہائی کورٹ کے ایک واضح فیصلے اور دہلی اقلیتی کمیشن کے ایک آرڈر کی بھی خلاف ورزی ہے۔

کمیشن نے این جی سی کے سکریٹری سے پوچھا ہے: اس بھید بھاؤ کی اجازت کیوں دی گئی اور کس بنیاد پردی گئی، اس ناانصافی کے ازالے کے لئے یو جی سی کیاقدم اٹھانے والاہے اور مستقبل میں اس طرح کی نا انصافی کو روکنے کے لئے یو جی سی کیا کرنے والاہے۔ نوٹس کے ساتھ ہی کمیشن نے یو جی سی کو کیرالا ہائیکورٹ کے فیصلے اور اس سلسلے میں اقلیتی کمیشن کے آرڈر کی کاپی بھی بھیجی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *