تنویر ظفر دہلی مائنارٹی اسٹیٹ کوآرڈینیٹر بنانے گئے؛ کہا ، میں کانگریس کے منشور کو  ہر خاص وعام تک پہونچاوں گا

Asia Times Desk

نئی دہلی : (ایشیا ٹائمز) کانگریس پارٹی کے دہلی پردیش ما ئینارٹی ڈپارٹمنٹ کی جانب سے آج شاہین باغ میں واقع کیفے ڈرائینگ روم میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا،جس میں دہلی اسٹیٹ مائنارٹی ڈپارٹمنٹ کے پریسیڈنٹ علی مہدی، آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی جانب سے مائنارٹی ڈپارٹمنٹ دہلی کے انچارج حنظلہ عثمانی، مائنارٹی ڈپارٹمنٹ کے اسٹیٹ میڈیا کوآرڈینیٹر اخلاق اعظمی اورپٹ پڑ گنج ضلع کانگریس کے مائنارٹی ڈپارٹمنٹ کے صدر انصار احمد نے شرکت کی، کانفرنس میں سی ڈی آر کے مالک تنویر ظفر کو دہلی کا مائنارٹی اسٹیٹ کوآرڈینیٹر بنانے کا اعلان کیا گیا اور انہیں اپائنٹ منٹ لیٹر دیا گیا۔

پریس سے خطاب کرتے ہوئے دہلی مائنارٹی اسٹیٹ کوآرڈینیٹر تنویر ظفر نے  کہا    کہ میں مشکور ہوں دہلی  پردیش کانگریس کمیٹی کا کہ جنھوں نے  مجھے  یہ ذمہ داری  دی ہے  ، میں کانگریس کے منشور کو  ہر خاص وعام تک پہونچاوں گا ۔

حنظلہ عثمانی نے جمہوریت کی بقا کی وکالت کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار پوری طرح بے نقاب ہو چکی ہے، ان کے سارے وعدے جھوٹ ثابت ہوئے ہیں، جی ایس ٹی، بے روزگاری، نوٹ بندی، لنچنگ، اور ڈر کے ماحول نے لوگوں کی آنکھ کھول دی ہے، جنتا اس بار ضرور سبق سکھائے گی، میں پریس کے ذریعہ سب لوگوں سے گزارش کروں گا کہ اپنے اپنے ڈرائنگ روم سے نکل کر میدان میں آئیں، اور مودی سرکار کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں۔

دہلی اسٹیٹ پریسیڈنٹ علی مہدی نے پریس کا شکریہ ادا کرنے کے بعد کہا کہ ضابطہ اخلاق تو ابھی نافذ ہوا ہے مگر چناؤ کا بگل ایک سال قبل ہی بج گیا تھا، چوکیدار کتنا جھوٹ بول رہا ہے وہ سب جانتے ہیں، نفرت کی اور دو بھائیوں کو آپس میں لڑانے کی سیاست اب زیادہ دیر نہیں چلے گی ۔

ویڈیو رپورٹ

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *