ڈریم اوکھلا کانفرنس آج; سبھی تیاریاں مکمل 

اوکھلا میں مختلف میدانوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں کو مشہور ومعروف شخصیات کے ہاتھوںایوارڈ سے سرفراز جائے گا

Asia Times Desk

نئی دہلی :  والنٹئرس آف چینج کی جانب سے ملی ماڈل اسکول ، ابوالفضل انکلیو، جامعہ نگر میں مورخہ 9 ستمبر 2018 بروز اتوار کو شام 3 بجے بعنوان” ڈریم اوکھلا کانفرنس “منعقد کی جارہی ہے،پہلی نشست کی صدار ت پروفیسرزبیر مینائی ڈپارٹمنٹ آف سوشل ورک جامعہ ملیہ اسلامیہ کریں گے،پروفیسر شاہد احمد ڈپارٹمنٹ آف معاشیات جامعہ ملیہ اسلامیہ مہمانِ خصوصی ہوں گے جب کہ مہمان ذی وقار کی حیثیت سے محمد آفتاب یونیسیف (لکھنو  )شریک ہوں گے۔ نظامت کے فرائض سیمینار کو آرڈینٹر جناب ساجد انس انجام دیں گے۔اس سمینار میں اوکھلا سے متعلق مختلف موضوعات پر ماہرین تعلیم ،دانشوران اور سماجی کارکنان خطاب کریں گے۔
 دوسری نشست کا آغازشام 7 بجے ہوگا، جس کی صدارت جناب جاوید احمد صدیقی چانسلر الفلاح یونیورسٹی فرمائیں گے، نوید حامد صدر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے، اس نشست میں اوکھلا میں مختلف میدانوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں کو مشہور ومعروف
شخصیات کے ہاتھوںایوارڈ سے سرفراز جائے گا۔ اس نشست کی نظامت اقبال احمد خان ، (سکریٹری ایوارڈ کمیٹی) کریں گے۔
 تیسری نشست پروازِ اوکھلا کے نام سے ” مشاعرہ“ مشتمل ہے، جس کی صدارت پروفیسر خالد محمود سابق صدر شعبہ اردو جامعہ ملیہ اسلامیہ کریں گے۔اس نشست میں مہمان خصوصی کے طور پر پروفیسر شہپر رسول صدر شعبہ اردو جامعہ ملیہ اسلامیہ وسابق چیئر مین اردو اکادمی دہلی ، جب کہ مہمانِ ذی وقار کی حیثیت سے انتظار نعیم سکریٹری ادارہ ادب اسلامی شرکت کریں گے۔نظامت کے فرائض حامد علی اختر(ایڈیٹر ماہنامہ صلاح کار ) انجام دیں گے۔
مشاعرہ میں ملک کے مشہور ومعروف شعراءکی شرکت متوقع ہے۔
https://youtu.be/ufaH2759CUg

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *